لفظ اللہ کے درمیان ہر دعا قبول ہوگی

دعا اور حاجت کی قبولیت کے حوالے بڑے خاص وظائف اور اعمال آپ کوبتائیں گے۔ اگر ان میں سے کوئی ایک وظیفہ بھی آپ دعامانگنے سے پہلے پڑھ لیں۔ روزانہ کی بنیاد پر آپ کےعمل ، آپ کی دعا میں وہ شدت ہوگی۔ وہ تاثیر ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اثر والی زبان عطا فرمائیں گے۔ انشاءاللہ! آپ کی دعائیں مقبول ہوں گی۔ جس مقصد ، جس تمناء ومراد کےلیے ، جس حاجت کےلیے دعا کریں گے۔ انشاءاللہ! وہ قبول ہوگی۔ پریشانیوں کا سامنا ہے چاہے وہ مالی حوالے سے ہو، معاشی حوالے سے ہو، خیر و برکت کا حصول چاہتے ہو، زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں۔ انشاءاللہ! ضرور با ضرور آپ کو حاصل ہوگی۔ خاص اعمال آپ کو بتائیں گے ۔ آسان اور مختصر ہیں۔ پانچ سے چھ اعمال ہوں گے ۔ ان میں سے کوئی ایک عمل دعا سے پہلے اختیار کریں۔

آیت الکر سی کے حوالےسے عمل بیان کریں گے۔ ایک آیت کریمہ ہے۔ جو سورت الانعام کی ہے۔ اس میں لفظ اللہ دوجگہ متصلہ آیا ہے۔ اس کے حوالےسے عمل بیان کریں گے۔ جمعرات کے روز نماز چاشت اور “یا سمیع ” ، آیت کریمہ کے حوالےسے یہ سارے اعمال آپ کو بتائیں گے۔ پہلا وظیفہ دعا اور حاجت کی قبولیت کےلیے ہے۔ اور ہر مشکلات کےلیے ہے جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد پوری “آیت الکرسی “سترمرتبہ پڑھنےسے جس مقصد کےلیے دعا کریں گے ۔

انشاءاللہ! وہ ضرور قبول ہوگی۔ یہ وظیفہ امام نوی ؒ نے اپنے تصنیف فضائل آیت الکرسی میں لکھا ہے ۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ انشاءاللہ! دعا کریں گے ۔ اور رب کریم ایسے جذبات آپ کو عطافرمائے گا۔ آپ کی زبان میں وہ تفسیر عطافرمائےگا۔

کہ اس جذبات کے عالم میں یقین کے ساتھ دعا کریں گے۔ انشاءاللہ! دعا قبول ہوگی ۔ اور جو حاجت طلب کریں گے۔ وہ حاجت قبول ہوگی۔ جمعرات کے دن نماز چاشت ادا کریں۔ او ر نماز پڑھنے کے بعد وہیں بیٹھ کر پانچ سومرتبہ آپ نے ” السمیع” یا “یا سمیع”پڑھنا ہے۔ دعا مانگنےسے پہلے پڑھنا ہے۔ انشاءاللہ! دعا قبول ہوگی ۔ مشکل میں ہیں۔ پریشانی میں ہیں اس کا خاتمہ ہوگا۔ یہ دوسرا عمل بیان کیا ہے۔

جناب پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے اپنی پیاری بیٹی سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ایک بڑی خاص دعا سکھائی۔ تو ان کلمات کو پڑھ لیا کرو۔ اب سورت الانعام کا ایک بڑا خاص وظیفہ بتاتےہیں۔ اس آیت کریمہ لفظ اللہ متصلاً دو جگہ آرہا ہے۔ اور ان دونوں لفظ اللہ کے درمیان جس چیز کے لیے بھی آپ دعا کریں گے۔

جس مقصد ، جس حاجت کےلیے دعا کریں گے۔انشاءاللہ! وہ پوری ہوگی۔ ” وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَا اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ ، اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗؕ” ۔ اگر آپ نے غور کیا ہو تو اس آیت کریمہ میں لفظ ” اللہ ” دو جگہ متصلا نام ہے۔ ان دونوں لفظ اللہ کے درمیان آپ نے دعا کیسے کرنی ہے۔ پہلے آپ آیت کریمہ کا یہ حصہ پڑھیں گے ۔ ” وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَا اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ” یہاں تک پڑھ کر آپ نے رکنا ہے۔ آپ نے جس چیز کےلیے دعا کرنی ہے۔

جس مقصد کےلیے ، جس پریشانی کےلیے دعا کرنی ہے۔ رب کریم کے حضور پوری عاجزانہ انداز اور خلوص کامل کے ساتھ دعا کریں۔ اور اس کے بعد دوسری آیت کریمہ یعنی ” اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗؕ” کو پڑھناہے۔

یہ ایک مرتبہ کا پڑھنا ہوا۔ اگرآپ کے پاس وقت ہے۔ تنہائی کے ، فرصت کےلمحات ہیں تو ایک تسیبح لازمی پڑھیں۔ یعنی ایک سو ایک مرتبہ یہ آیت کریمہ پڑھنی ہے۔ او رہر بار پڑھتے ہوئے جب آپ دونوں لفظ اللہ کے درمیان آئیں ۔ توآپ نے دعا کرنی ہے۔یعنی ” وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَا اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ”یہاں پر رکیں گے ۔ دعا کریں گے۔ پھر آگے اگلا حصہ ” اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗؕ”پڑھیں۔ ایک سو ایک مرتبہ لازمی پڑھیں۔

اگر وقت کی قلت ہے۔ آسانی او رسہولت سے پڑھنے چاہیں تو تینتیس مرتبہ لازمی پڑھیں۔ اور دونوں لفظ اللہ کے درمیان آپ نے دعا کرنی ہے ۔ یہ بڑا خاص عمل ہے۔ اتنے فائدے حاصل ہوں گے ۔ جو آپ کے ذہن وگمان سے بڑھ کر ہوں گے ۔ انشاءاللہ! عمل میں تاثیر آئے گی۔

عمل میں شدت آئے گی ۔ اور دعائیں قبول ہوں گی۔ جناب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں۔ کہ مجھے سے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ : دعا کرنےسے پہلے اسے پڑھ لیا کرو۔ “یا اول الا ولین ویا اخر الاخرین ویا ذا القوۃ المتین ویاراحم المساکین ویا ارحم الراحمین ” ۔ یہ دعا ، یہ کلمات اچھی طرح یا دکریں۔ اور دعا سے پہلے کم سے کم یہ کلمات ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اور اس کے بعد جس مقصد اور حاجت کے لیے دعا کر لیا کریں۔ دعا کی قبولیت کےلیے عمل بتاتے ہیں۔

” لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین ” ۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ دعا مانگنے سے پہلے تین بار پڑھ کر اگر دعا مانگ لی جائے ۔ انشاءاللہ! اسے قبولیت کا درجہ ملے گا۔ رب کریم عطافرمائےگا۔ رب کریم نوازے گا۔ تو ہر دعا سے پہلے ہر مرتبہ ” لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین ” پڑھ لیا کریں۔ یہ وظائف آپ کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ ضرور ی نہیں ہے کہ آپ سارے عمل کریں۔ کوئی سا بھی کرسکتے ہیں۔ اپنی آسانی کو دیکھتے ہوئے کوئی سا بھی عمل کریں۔ا ور پھر کلمات کو پڑھتے ہوئے دعائیں مانگیں۔