صبح آنکھ کھلتے ہی سورت المزمل 21 بار پڑھ لیں

سورت المزمل کا عمل اس طرح ہے کہ بوقت تہجد دو رکعت نماز صلوۃ التوبہ پڑھیں۔ اور اس کے بعد چھ رکعت نماز تہجد کی دو دو رکعت کی نیت سے ادا کریں۔ اول رکعت میں سور ت المزمل کا چھ مرتبہ اور دوسر ی رکعت میں سورت المزمل پانچ مرتبہ پڑھیں۔ اسی ترتیب سے ایک ایک تعدا د کم کرتے جائیں۔اور آخر رکعت میں ایک مرتبہ سورت المزمل پڑھیں۔مثال کے طور پر دو رکعتوں میں پانچ جمع چھ ، دوسری دو رکعتوں میں تین جمع چار اور آخری دو رکعتوں میں ایک جمع دو مرتبہ سورت المزمل پڑھیں۔ اس ترتیب سے روزانہ سورت المزمل نماز تہجد میں اکیس مرتبہ پڑھا کریں۔ یہ معمول چالیس دن متواتررکھیں۔ انشاءاللہ! سورت المزمل کے ایسے فیوض وبرکات اور تجلیات ہوں گے کہ بیان سے باہر ہیں۔ بس آپ کے مقصد کا جائز ہونا ضروری ہے۔

اگرآپ کا مقصد جائز نہیں ہوگا۔ تو وہ مقصد پورا نہیں ہوگا۔ چاہے آپ کتنی بھی کوشش کرلیں۔ اس لیے آپ کو باربار کہہ رہے ہیں۔ کہ مقصد کا جائز ہونا ضروری ہے۔ ایسا مقصد جس سے کسی کو نقصان پہنچے تو وہ مقصد پورا نہیں ہوگا۔ بلکہ آپ سور ت المزمل کا طریقہ عمل کبیر بھی نوٹ کرلیں۔ اگر میاں بیوی باہم اختلافات ہیں۔ تو سورت المزمل اکیس بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے کھلا دے۔

انشاءاللہ! دونوں میں باہم محبت پیدا ہوجائےگی۔ ایک طریقہ سورت المزمل پڑھنے کا طریقہ یہ بھی ہے۔ کہ بعد نماز فجر چھ بار بعدنماز سات بار، بعد نماز عصر آٹھ بار، بعدنماز مغرب نو بار اور بعد نما ز عشاء گیارہ بار سورت المزمل پڑھے۔ انشاءاللہ! ہر مشکل آسان ہوگی۔ بلکہ ایک بزرگ نے لکھا ہے کہ اکتالیس دن تک اکتالیس مرتبہ پھر اکتالیس دن تک اکتالیس مرتبہ اور پھر زندگی بھر کےلیے گیارہ مرتبہ کامعمول بنالیں۔

آغاز نوچندی جمعرات سے کریں۔ گنا تونگری اور کشائش رزق کے لیے نہایت مجرب ہے۔ جس کے عورت اکثر مر جاتے ہوں۔ تو وہ سات مرتبہ سورت المزمل پڑھ کر سپاری چھالیاں ثابت پر دم کرے۔ اور اس میں سوراخ کرکے بچے کے گلے میں ڈال دے ۔ انشاءاللہ! بچہ عمردراز ہوگا۔ جو کوئی اس سورت کو سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا۔ اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔

اگر کوئی مسئلہ حل نہیں ہورہا ہو۔ تو چالیس دن بلاناغہ خلوت میں چالیس مرتبہ پڑھیں۔ حضر ت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے رزق میں وسعت کے لیے سورت المزمل چالیس بار پڑھنے کا بھی فرمایا ہے۔

اگر نہ ہوسکے تو پھر گیارہ مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل عشاء کی سنت اور وتر کے درمیان کرے۔ سورت المزمل کے یہ ایسے اعمال ہیں۔ جس سے دین ودنیا کے بہت فائدے ہیں۔ سب سےپہلے تو رزق کی کمی دور ہوجاتی ہے۔ اور رزق کے کثیر تعداد میں ملنا شروع ہوجاتا ہے۔

علم کے راستے کھل جاتے ہیں۔ اور دن بدن روحانی ترقی عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ ہر قسم کی بندش کو توڑنے کےلیے مجرب ومؤثر ہے۔ انشاءاللہ! کسی بھی قسم کی بندش ہوگی وہ ختم ہوجائےگی۔