ناراض بیوی کو خوش رکھنے کا آسان طریقہ

ایک سوال ہے کہ میری بیوی مجھ سے ہروقت ناراض رہتی ہے؟ اس کا جواب کچھ یوں ہے۔ اس کے لیے آسان سا حل بتانے لگیں ہیں۔ اپنی بیوی کو روز تحفہ دو۔ یہ دس روپے کی پھول کی ایک کلی آتی ہے۔ ایک دن جا کر پھول کی کلی لو۔ ایک دن دس روپے کی کوئی چیز کھلا دو ۔ بس دس روپے روز خرچ کرو۔ اگر دس روپے خرچ کرنے کی حیثیت نہیں ہے۔ تو کوئی دو چار میٹھے بول ان کو بول دو۔

اور اس کو کہو تم اس کائنات کی میرے لیے سب سےبہترین ذات ہے۔ تمہارا چہرہ دیکھ کر مجھے فرحت ملتی ہے۔ تجھے دیکھ کر میری روح کو تسکین ملتی ہے۔ تم جب سے میری زندگی میں آئی ہو۔ بہار آگئی ہے۔ جب آپ کہو گے تمہیں دیکھ کر مجھے غ صہ آتا ہے۔ تمہیں دیکھ کر میر ا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔گھر آؤں تو۔۔تو پھر اس نے کوسنا ہی ہے۔

بہترین حل یہ ہے کہ آپ اپنی بیوی سے ملو۔ اس سے کہو ” السلام علیکم ” یا کبھی اردو میں کہہ کردیکھو اللہ کی تم پر سلامتی ہے۔ “ورحمتہ اللہ “اللہ تمہارے روح اور بدن کی جتنی ضروریات ہیں۔ ساری پوری کردیں۔ “وبرکاتہ ” اللہ تمہیں اتنی برکت دے۔،اتنی برکت دے ، اتنی برکت دے ۔ کہ تمہاری وجہ سے میری نسل آباد ہوجائے۔ کبھی اردو میں بھی دعا دے کر دیکھو۔ نبی پاک ﷺ سلا م کو تحفہ کہا کرتے تھے۔

سلام کو اپنی بیوی کے لیے تحفہ کہا کرتے تھے۔ یہ تو سب کےلیے تحفہ دینے کا حق ہے۔ اور بیوی بیچاری تو زیادہ مستحق ہے۔ تو اس کے ساتھ میٹھے بول ، ایک بات یا درکھنا! نبی پاک ﷺ نے فرمایا: جس عمل سے نرمی نکل جاتی ہے۔ اس میں سے خیر نکل جاتی ہے۔ اپنی بیویوں سے نرمی سے پیش آؤ۔ محبت سے پیش آؤ۔ پیار سے پیش آؤ۔ احترام سے پیش آؤ۔ اکرام سے پیش آؤ۔ عزت سے پیش آؤ۔ تہذیب سے پیش آؤ۔ واللہ! ان کو صرف میٹھے بول چا ہیں۔ اور کچھ نہیں چاہیے۔

Leave a Comment