صبح نہار منہ سورۃ اخلاص اس طرح سے پڑھ لیں۔

اس دور میں ہر بندہ روزی کی وجہ سے بڑا پریشان رہتا ہے ۔ ایک بھائی نے پیغام بھیجا کہ میں چھ یاسات سال سے اپنا کاروبار کررہا ہوں جو کہ پرنٹنگ کا ہے ۔ کچھ سالوں سے میرے اوپر قرضا چڑھا ہوا ہے جو کہ کچھ میری کوتاہی تھی اور کچھ چیزوں میں نقصان ہوا کافی روحانی عاملوں سے مل چکا ہوں اور کافی عمل بھی کئے ہیں کاروبار بھی چل رہا ہے لیکن آمدن اتنی ہی ہوتی ہے جس سے میری گھر کی ضرورت ہی پوری ہوتی ہے

لیکن قرض وہیں کے وہیں ہیں کم ہونے کانام ہی نہیں لے رہے کچھ وقت سے قرض دار کافی تنگ کررہے ہیں کوئی رہنمائی فرمادیجئے۔ایک اور بھائی نے پیغام بھیجاہے کہ میرا ساراکاروبار ختم ہوگیا ہے اور میں قرض میں ڈوب گیا ہوں اور تقریبا ایک سال سے میں جو کام بھی کرنے کی کوشش کرتا ہوں وہ نوے فیصدہونے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔

اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں کیا بندش بھی کوئی چیز ہے ؟میرے دوست کہتے ہیں کہ کسی نے بندش کر دی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں کیا کروں۔میری رہنمائی کیجئے اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے۔۔۔ان جیسے اور بھی بہت سارے پیغامات ہمیں موصول ہوتے رہتے ہیں جن کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ ہمیں روزی رزق اور کاروبار کے بہت ہی زیادہ مسائل ہیں ۔

ان تمام لوگوں سے ہماری گذارش ہے کہ سب سے پہلے اللہ پاک آپ کی پریشانی دور فرمائے بلاوجہ کسی پر شک کرنے کی ضرورت نہیں بندش کی کوئی حقیقت نہیں کام شروع کرنے سے پہلے استخار کرلیجئے اگر کام میں خیر سمجھ میں آئے تو اللہ کا نام لے کر شروع کر دیا کیجئےپانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں ساتھ ہی صبح فجر کی نماز کے وقت نہار منہ دس بار سورہ اخلاص کو پڑھ لیا کریں

انشاءاللہ اس عمل کی وجہ سے چند ہی دنوں میں گھر میں اتنا پیسہ نازل ہوگا کہ ہر رشتہ دار اور دوست بھی اس عمل کا پوچھیں یہ بہت ہی آزمایا ہوا عمل ہے اس کے بہت ہی زیادہ معجزات دیکھے گئے ہیں ۔سورہ اخلاص کتنی چھوٹی سی سورت ہے اس کو پڑھنے۔کی فضیلت بہت ہی زیادہ ہے نہار منہ پڑھنے کے حیران کن واقعات ہیں اللہ پاک اس چھوٹی سی سورت میں کیسے زندگی تبدیل کر دیتے ہیں۔

سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جو اس سورت کو کثرت سے پڑھتا ہے اس کے جناز ہ میں ستر ہزار فرشتے شریک ہوتے ہیں مسند ابو یعلی میں ہے کہ سیدنا انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ میدان تبوک میں تھے سورج ایسی روشنی نور اور شعاعوں کے ساتھ نکلا کہ ہم نے اس سے پہلے ایسا صاف شفاف اور روشن و منور نہیں دیکھا تھا نبی ﷺ کے پاس جبرائیلؑ تشریف لائے تو نبی ﷺ نے دریافت فرمایا کہ آج سورج کی اس تیز روشنی اور زیادہ نور اور چمکیلی شعاعوں کی کیا وجہ ہے

تو جبرائیل ؑ نے فرمایا آج مدینہ میں معاویہ بن معاویہ لیثی ؓ کا انتقال ہوگیا ہے جن کے جنازے کی نماز کے لئے اللہ تعالیٰ نے ستر ہزار فرشتے آسمان سے بھیجے ہیں پوچھا ان کے کس عمل کے باعث فرمایا وہ سورہ اخلاص یعنی قل ھواللہ احد کو دن رات چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے پڑھا کرتے تھے اگر آپ کا ارادہ ہو تو زمین سمیٹ لوں