آملہ کو کھانے میں شامل کرنے کے حیرت انگیز

آملہ وٹامن سی اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہو تا ہے جو ہماری اچھی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ آملہ میں وٹامن ڈی بھی پا یا جا تا ہے، آملہ ہمارے بالوں، آنکھوں اور دل کے لیے بہت فائدہ مند ہو تا ہے۔بالوں کے لیے آملہ کے تیل کا استعمال کیا جا تا ہے، جسے بھر پور ہو تا ہے جو ہماری مضبوط ہو تے ہیں آملہ کو غذاء میں آملہ میں وٹامن ڈی بھی پا یا جیسا کہ آملہ کا اچار، مربہ اور خشک آنکھوں اور دل کے لیے بہت فائدہ مند ہو تا ہے۔

بالوں کے لیے آملہ کے تیل کا استعمال کیا جا تا ہے، جس سے بال گھنے، لمبے اور مضبوط ہو تے ہیں، آملہ کو غذاء میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا تا ہے، جیسا کہ آملہ کا اچار، مربہ اور خشک کر کے بھی غذاء میں شامل کیا جا تا ہے۔ آملہ کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جا تا ہے، آملہ موسمِ سرما کا پھل ہے

اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم سردیوں میں خاص طور پر آملہ کو اپنی غذاء میں شامل کر یں اور آملہ کے حیرت انگیز فوائد سے فائدہ اُٹھا ئیں۔ موسمِ سرما میں کھانسی، نزلہ زکام اور بخار کا خطرہ رہتا ہے آملہ میں وٹامن سی کثرت سے پا یا جا تا ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد کر تا ہے مدافعتی نظام کے مضبوط ہونے سے آپ سردیوں میں ان بیماریوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔

آملہ کو شوگر کے مر یضوں کی غذاء بھی کہا جا تا ہے ، آملہ میں قدرتی طور پر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت مو جود ہو تی ہے اور بہت سے مطا لعات کے مطا بق شوگر پر قابو پانے کے لیے بھی آملہ کو استعمال کیا جا تا ہے شوگر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ آملہ کو اپنی غذاء میں شامل کرنے سے پہلے ایک بار اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔

کو لیسٹرول کا بڑھ جا نا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو تا ہے کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کی جڑ ہے اور ساتھ ہی وزن میں بھی اضافہ کر تا ہے آملہ ایک ایسا پھل ہے جس میں کو لیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت موجود ہو تی ہے۔ اگر آملہ کو اپنی روزانہ کی غذاء میں شامل کر لیا جا ئے تو اس سے آپ کے کولیسٹرول کی سطح میں بھی اضافہ نہیں ہو گا اور اس سے آپ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔

آملہ میں وٹامن سی موجود ہو تا ہے جو ہمارے چہرے کی رنگت میں نکھار لا تا ہے، آملہ کو چہرے پر ماسک کے طور پر بھی لگا یا جا تا ہے

سردیوں میں جلد خشک ہو جا تی ہے جس کی وجہ سے جلد خراب نظر آتی ہے چہرے کی خوبصورتی بر قرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آملہ کا استعمال کیا جا ئے۔ آملہہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو تا ہے، آملہ فائبر سے ما لا مال ہو تا ہے، جو وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے، وزن میں کمی کے لیے آملہ کے جوس کا استعمال کیا جا تا ہے ، اگر آپ وزن کم کر نا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی روزمرہ کی غذاء میں دو کھانے کے چمچ آملے کا رس شامل کر لیں۔