انڈہ توڑنے کی خاص دعا

آج ہم آپ کو بتائیں گے انڈہ توڑنے کی دعا کیا ہے؟ انڈہ توڑتے ہوئے کونسی تکبیر پڑھنی چاہیے ؟اکثر لوگوں کے دلوں میں ، اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال ہوتا ہے اکثر لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ مسئلہ آتا ہے کہ یار انڈہ جو ہے ۔ اسے توڑنے کی تکبیر کیا ہے؟ اگر آپ اسے دیہاتی بابے سے پوچھیں گے وہ اپنی طرف سے بنائی ہوئی تکبیر پتہ نہیں کیا کیا کہہ دیتے ہیں۔ کہ یہ یہ تکبیر ہے انڈہ توڑنے کی۔

لیکن قرآن وسنت اور نبی کریمﷺ اور اللہ کی لاریب کتاب میں کوئی ایسی چیز یا ایسی تکبیر واضح کرکے یہ نہیں فرمایا گیا ہے کہ یہ جو تکبیر ہے۔ یہ صرف اور صرف انڈہ توڑنے کے وقت ہی پڑھی جائے ۔ ایسے حدیث مبارکہ میں اور قرآن کریم میں نہیں ہے۔ ہاں! البتہ حدیث مبارکہ میں جو ہے یہ ضرور ہے جو بھی اچھا کام کریں۔ اس کی ابتداء ” بسم اللہ الرحمن الرحیم ” سے کریں۔

یہ ایک بہت بڑی دعا ہے۔ یہ بہت بڑی تکبیر ہے۔ جب بھی آپ اکثر لو گ آملیٹ بناتے وقت یا انڈہ فرائی کرتے وقت یا ہمارے گھروں میں خواتین یا ہمارے کک حضرات جو ہیں۔ وہ انڈہ توڑتے ہیں۔ تو ان کے ذہنوں میں فوراً یہ خیال آتا ہے کہ جب ہم جانور ذبح کرتے ہیں۔ اس کی تو تکبیر ہوتی ہے۔ لیکن انڈہ توڑنے کی کوئی بھی تکبیر نہیں ۔ جب بھی آپ انڈہ توڑیں تو “بسم اللہ الرحمن الرحیم ” پڑھ کر توڑیں ۔

اس کے علاوہ کوئی اور دعا مخصوص انڈہ توڑنے کے لیے نہیں ہے۔ انڈہ جوکہ ناشتے کی ایک اہم غذا سمجھی جاتی ہے جس کے بغیر ناشتہ کم ہی لوگ کرتے ہیں مگر پھر بھی وزن کم کرنے کے لئے پریشان نظر آتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ صرف ایک انڈہ روزانہ کس طرح کھائیں کہ ہمارا وزن تیزی سے کم ہو۔ ماہرینِ غذائیت بتاتے ہیں کہ:” انڈے میں لو کیلوریز پائی جاتی ہیں

جو صبح ناشتے میں استعمال کرنےسے انسانی جسم کی چربی جلد پگھلنے لگتی ہے اور جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں بھی آسانی ہو جاتی ہے”۔آپ بھی اگر بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو جانیں انڈے کا یہ آسان طریقہ ء استعمال جو آپ کو فٹ، سلم اینڈ سمارٹ بنا سکتا ہے۔طریقہ:روزانہ ناشتے میں دو ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ پھیکی چائے پئیں ۔ یہ ایسی آسان اور آزمودہ ٹپ ہے جس کو آپ صرف دو ماہ اپنا کر دیکھیں آپ کو خؤد فرق نظر آنے لگے گا۔

انڈہ وزن کم کرنے میں اس لئے بھی کارآمد ہے کیونکہ ڈاکٹر کے مطابق اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور گرم چیزوں کا استعمال جسم کی چربی کو پگھلانے میں مدد دیتا ہے۔اس کے ساتھ آپ اگر انڈوں کو دن کے کھانے میں استعمال کریں گے لیکن ابلے ہوئے انڈے ہی کھائیں گے تو اس سے بھی آپ کو جلد فائدہ ہوگا۔