یا ربنا رات سوتے وقت سات بار پڑھنے سے کیا ملتا ہے؟

رَبَّنَا کے معنی ہیں اےہمارے رب اور یاد رہے کہ قرآن پاک میں یہ لفظ بڑی کثرت کے ساتھ آیا اور یہ لفظ اکثر دعاؤ کا حصہ بھی ہے یعنی بے شمار دعائیں ایسی ہیں جو کہ ربنا سے شروع ہوتی ہیں اس لفظ میں اپنے رب کے ساتھ ایک عجیب محبت کا احساس محسوس ہوتا ہے جتنا زیادہ بندہ اس لفظ ربنا ربنا ربنا کو پڑھتا ہے اتنا ہی زیادہ اس کے دل میں اللہ کے لئے محبت کا احساس بڑھتا جاتا ہے اس تحریر میں لفظ ربنا کے فضائل و برکات ذکر کی جارہیں کہ اس لفظ کے وظیفے سے کیسے آپ اللہ کی ذات سے اپنی بات منوا سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ رب کے معنی ہیں پرورش کرنے والا پالنے والا مالک سردار آقا وغیرہ وغیرہ اور لفظ رب اسم صفت ہے۔

اور ایک مشہور لغت میں رب کے معنی یوں کئے گئے ہیں۔ جس کے پاس اختیار ہو یا جو مالک ہو یہ لفظ سورہ فاتحہ میں ذات باری تعالیٰ کی پہلی صفت کے طور پر استعمال ہوا ہے جس کے معنی مربی اور مالک کے ہیں جیسا کہ پہلی آیت ہے الحمد للہ رب العالمین یعنی تمام تعریفیں اسی اللہ کے لئے جو عالمین کا رب بظاہر اگر کوئی کسی کو پال رہا ہے یا کسی کی پرورش کررہا ہے تو وہ اللہ کی مرضی اور اختیار سے کررہا ہے اور پہلے ہی واضح فرمادیا کہ ناصرف اس دنیا کا بلکہ تمام عالمین کا رب اللہ ہے ۔

یادرہے جب بندہ اللہ کو اس پیارے کلمے سے پکارتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ذات فورا لبیک کہتی ہےکہ بول میرے بندے تجھے کیا چاہئے یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ تو ہر وقت اپنے بندے کے انتظار میں ہوتا ہے کہ کس وقت میرا بندہ مجھے پکارے گا وہ قصہ مشہور ہے کہ ایک شخص اپنے بت کو صنم صنم کہہ کر پکار رہا تھا اس کی زبان پر صنم صنم چل رہا تھا وہ کافی دیر سے اسی لفظ کو دہرا رہا تھا کہ اچانک اس کی زبان پھسلی اور اس کی زبان سے نکلا صمد تو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے فورا اس کے جواب میں بھی فرمایا لبیک یا عبدی میں حاضر ہو میرے بندے مانگ جومانگتا ہے۔

تو اسی لئے فرمایا کہ یہ کلمات ربنا ربنا ربنا ربنا بہت ہی خاص اور پیارے کلمات ہیں جب بندہ ان کلمات سے اپنے رب کو پکارتا ہے تو اس کا رب اس کی ضرور سنتا ہے جس نے بھی اس کلمے کو اختیار کیا ہے اس نے وہ سب کچھ پایا ہے جو اس نے اپنے رب سے مانگا ہے ۔

اس کا وظیفہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے یعنی عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ سات مرتبہ اس کو پڑھ کر دعا کی جائے تو اللہ ہر طرح کی حاجات کوپورا فرماتا ہے ہر طرح کے مسائل سے اس کو نکال دیتا ہے اور رزق میں وسعت عطا فرماتا ہے

Leave a Comment