وہ آخری چار نشانیاں جن کے بعد ق ی ا م ت قائم ہو گی۔

سورج کا مغرب کی جانب سے طلوع ہو نا ق ی ا م ت کی بڑی نشانی ہے۔ سورج مغرب سے طلوع ہونے کے سائنسی توجیح ایک ایسا انکشاف ہے کہ اس نے ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے مریخ سائنس دانوں کی نظر کا ماہور رہا ہے یہاں تک کہ یہ نظریہ سامنے آ یا ہے کہ سورج کی روشنی زمین کے بعد مریخ پر پڑتی ہے اس لیے وہاں زندگی کے آثار موجود ہیں ۔

سیارہ مریخ میں جو دانشمندوں نے جو عجیب ترین چیز کا مشاہدہ کیا ہے وہ یہ کہ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں مریِخ کی رفتار اپنے مہور پر مشرق کی جانب سست ہو گئی اور آخر میں اس کی رفتار بالکل ہی رک گئی اور اگست اور ستمبر کے مہینے میں یہ گردش الٹی سمت یعنی مغرب کی سمت بدل گئی اور انتیس ستمبر تک الٹی سمت پر جاری رہی۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ تمام سیاروں میں کیونکہ ایک ہی کسافت پائی جا تی ہے اس لیے دوسرے تمام سیارے بھی ایک دن الٹی سمت کی جانب حرکت کر یں گے۔

ہماری زمین سورج کے سامنے مغرب سے مشرق کی جانب گھوم رہی ہے جب کہ سورج کی روشنی زمین کے اگلے حصے پر پڑتی ہے تو وہاں دن اور پچھلے حصے میں سورج کی روشنی نہ پڑنے سے رات ہو تی ہے اسی طرح ہماری زمین الٹا گھو منا شروع کر ے گی تو جہاں سے سورج غروب ہو گا اسی سمت سے دوبارہ طلوع ہو گا۔

حضرت ابو زر ؓ سے روایت ہے کہ جب سورج غروب ہو ا تو رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو زر ؓ سے فر ما یا کہ تمہیں معلوم ہے کہ سورج کہا ں جا تا ہے میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول خوب جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فر ما یا کہ سورج جا تا ہے حتیٰ کہ عرش کے نیچے سجدہ کر تا ہے پھر طلوع ہونے کی اجازت مانگتا ہے تو اسے اجازت مل جا تی ہے۔

اور عنقریب وہ وقت آ ئے گا کہ یہ جا کر سجدہ کر ے گا تو وہ مقبول نہ ہو گا اور طلوع ہونے کی اجازت چاہے گا تو اجازت نہ ملے گی بلکہ اسے حکم ہو گا کہ جہاں سے آ یا ہے وہیں واپس چلا جا ۔ اس وقت یہ مغرب سے طلوع ہو گا اور یہیں اس آیتِ کریمہ کا مطلب ہے اور آفتاب اپنے ٹھکانے کی طرف چلتا رہتا ہے۔ یہ اندازہ وعدہ ہوا ہے اس کا جو زبردست ہے علم والا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ اس وقت تک ق ی ا م ت نہیں آئے گی جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہو گا۔ پھر جب آدمی اسے دیکھیں گے تو سب ایمان لے آ ئیں گے مگر یہ وقت ایسا ہو گا کہ اس وقت کا ایمان لا نا کسی کو مفید نہ ہو گا۔ یہ ساری کیفیت بیان کرنے کے بعد آخر میں رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ سورج اپنے مطلع سے کب طلوع ہو گا؟ یہ اس وقت ہو گا جب کسی متنفس کے لیے اس کا ایمان قبول سود مند نہ ہوگا۔

Leave a Comment