غم پریشانی اور مشکل منٹوں میں حل کرنے کا وظیفہ

غم پریشانی اور مشکل منٹوں میں حل کرنے کا وظیفہ مصیبت میں اللہ ہی کی طرف رجوع کرنا چاہیئے جس نے پریشانی بھیجی ہے وہی پریشانی سے نجات دے سکتا ہے۔ اللہ پاک نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ہم اللہ کے احکامات پر ثابت قدم رہیں گے وہ رب کریم ہمیں پر پریشانی سے ، ہر مصیبت سے نجات دیں گے۔ جب حضرت یونس اپنی قوم سے مایوس ہو گئے اور اشارہ بھی مل گیا کہ عذاب آئے گا قوم پر تو وہاں سے نکل پڑے، ایک بڑی مچھلی نے پیٹ میں لے لیا ۔ جب آپ مچھلی کے پیٹ میں تھے اور نکل نہیں سکتے تھے

اس وقت حضرت یونس نے اللہ پاک کو پکارا ۔ اللہ پاک فرماتے ہیں اندھیروں میں اس نے پکارا ۔ آپ نے کہا لا الہ الاانت سبحانک انی کنت من الظالمین اے اللہ میرا تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے بے شک میں قصوروار ہوں اللہ پاک فرماتے ہیں ہم نے اس کی اس پکار کو قبول کر لیااور اس کو غم سے نجات عطا فرمائی۔ ہم ایمان والوں کو ایسے ہی نجات عطا کرتے ہیں اگر ہم اللہ کو پکاریں گے تو غم مصیبت سے اللہ پاک کی بچائیں گے۔ تو ہر مصیبت میں یہ آیت کریمہ پڑھنے سے انشاءاللہ اللہ پاک ہر دکھ پریشانی سے نجات دیں گے۔