رمضان کی پہلی جمعرات بڑا گھر ، بے تحاشہ دولت ہر فرض نماز کے بعد 41 بار پڑھ لیا کریں

رمضان المبارک کی پہلی جمعرات کا بہت ہی پیارا بہت ہی خاص وظیفہ پیش کیا جارہا ہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب کو زیادہ سے زیادہ اس ماہ مبارک میں روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کی توفیق عطافرمائے،ماہ رمضان المبارک کی آمد پر خوش ہونا ایک دوسرے کو مبارکباد دینا سنت سے ثابت ہے رمضان المبارک کا مہینہ جس میں قرآن پاک اترا اس مہینہ میں بہت ہی برکتیں اور رحمتیں ہیں

حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی جتنا بھی کھا لیں ان سے کوئی حساب نہیں ہو گا بشرطیکہ کہ کھانا حلال ہو نمبر ایک روزے دارافطار کے وقت سحری کھانے والا اور مجاہد جو اللہ عزوجل کے راستے میں سرحد اسلام کی حفاظت کرتا ہے رمضان اللہ پاک کی رحمت محبت زمان امان اور نور لے کر آتا ہے اس لئے رمضان کہلاتا ہے

خیال رہے کہ رمضان یہ پانچ ہی نعمتیں لاتا ہے اور پانچ ہی عبادتیں روزہ تراویح اعتکاف شب قدر میں عبادات اور تلاوتِ قرآن اسی مہینہ میں قرآن کریم اترا اور اسی مہینہ کا نام قرآن شریف میں لیا گیا ہے

فرمان مصطفیٰ صلی اللہ ہے کہ جو رمضان میں قیام کرے ایمان کی وجہ سے اور ثواب طلب کرنے کے لئے اس کے اگلے سب گناہ بخش دیئے جائیں گے جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اس کی حدود کی حفاظت کی یعنی اس کی حرمت کا خیال رکھا اور جن کاموں سے بچنا چاہئے ان سے بچتا رہا تو اس کے پچھلے گناہ مٹا دیئے جائیں گے۔

روزے دار کا سونا عبادت ہے اس کی خاموشی تسبیح کرنا اس کی دعا قبول ہوتی ہے اس کا عمل مقبول ہوتا ہے تو اپنے آپ کو ایسے کاموں میں نہ الجھائیں جس سے رب کریم ناراض ہوجائے زیادہ سے زیادہ عبادت کیجئے روزہ رکھئے رات کو قیام کیجئے اور زیادہ سے زیادہ ذکرو اذکار میں اپنا دل بھی لگائیے ۔

بہت ہی پیارا اور بہت ہی خاص رزق میں برکت کا بہت ہی انمول تحفہ ہے آپ نے یہ عمل ضرور کرنا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو پہلی جمعرات جو رمضان المبارک کے دوسرے دن ہی آئی ہے اس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطافرمائے

اور زیادہ سے زیادہ عبادت میں دل لگانے کی توفیق عطا فرمائے جو وظیفہ بتایا جارہا ہے بہت ہی خاص پیارا سا وظیفہ ہے اس وظیفہ کے بعد اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کے رزق میں کاروبار میں برکتیں ہی برکتیں عطا فرمائے گاا ور اگر آپ بے روزگار ہیں تو آپ کے روزگار کے بھی مراحل جلد ہی روزگار کے وسائل بھی بن جائیں گے آپ نے فرض نماز کے بعد ہر فرض نماز کے بعد اس عمل کو کرنا ہے اور ہر فرض نماز کے بعد آپ نے اول آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھ کر اکتالیس مرتبہ یَارَزَّاقُ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ یَارَزَّاقُ اس کو آپ نے اکتالیس مرتبہ پڑھنا ہے اور یہ عمل آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے

انشاء اللہ آپ کے کاروبار میں ترقی ہی ترقی ہو گی رزق میں برکتیں ہی برکتیں ہوں گی گھر میں جو بھی رزق آئے گا اللہ تبارک وتعالیٰ اس میں برکتیں عطا فرماد ے گا رزق دوگنا ہو جائے گا انشاء اللہ آپ نے یہ عمل کرنا ہے اور پھر آپ نے اس کا فائدہ پہلے دن سے ہی دیکھنا ہے۔اللہ ہم سب کاحامی وناصرہو۔آمین