سحری کے وقت اللہ کے یہ دو نام پڑھیں رزق میں کبھی بھی کمی نہیں ہوگی

اس تحریر میں آپ کے لئے اللہ کے بہت ہی پیارے اسم مبارک کا ایک چھوٹا سا بہت ہی قیمتی اور آسان عمل پیش کیا جارہا ہے اگرآپ سحری کے وقت یعنی روزہ رکھنے سے پہلے یہ عمل کرلیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے آپ کے گھر میں اتنا رزق آئے گا کہ آپ کی زندگی ہی بد ل جائے گی اور اللہ تعالیٰ غیب سے رزق عطافرمائے گا اور آپ کی مالی حالت بھی بہتر ہوجائے گی اور آپ کسی کے محتاج بھی نہیں رہیں گے

اللہ کے سوا اور اگر آپ یہ عمل روزانہ سحری کے وقت کر لیں تو انشاء اللہ تعالیٰ عزوجل آپ کے گھر سے غربت و تنگدستی ختم ہو جائے گی اس عمل کے کرنے سے آپ کا بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے آپ کی ہر پریشانی ہر مشکلات اور ہر بیماریاں دور ہوجائیں گی رمضان المبارک کے مہینے میں مومن کا رزق بڑھا کر دیا جاتا ہے یہ مہینہ صبر کرنے کا ہے اور صبر کے بدلے میں مومن کو جنت ملے گی رمضان المبارک کا مہینہ ایسا ہے

جس کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت ہے اور دوسرا عشرہ مغفرت ہے اور آخری اور تیسرا عشرہ ج ہ ن م سے آزادی ہے حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی روزہ دار کو افطاری کے وقت پانی پلائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میرے حوض سے ایسا پانی پلائے گا جس کے بعد جنت میں داخل ہونے تک اسے پیاس نہیں لگے گی ۔

جو شخص سحری کے وقت یعنی روزہ رکھنے سے پہلے باوضو ہو کر تین مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے یہ دو اسمائے مبارکہ پڑھے گا پہلا یا غنیُّ اور دوسرا یا مُغْنِیُّ کو تین سو مرتبہ پڑھے گا اور اللہ سے جو بھی دعا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول فرمائے گا کسی بھی قسم کی حاجت یا مقصد ہو اللہ تعالیٰ اسے پورا فرما دے گا اور اس عمل کو پورے یقین کے ساتھ کریں گے تو ہی فائدہ ہو گا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے آپ کے یہ عمل کرنے کے بعد آپ کسی کے محتاج نہیں رہیں گے اللہ کے سوا ،

آپ کو اس عمل کے کرنے سے فائدہ ضرور ہو گا اللہ نے چاہا تو انشاء اللہ عزوجل آپ کی تمام پریشانیاں دور ہوں گی تمام حاجتیں دور ہوں گی تمام مشکلات دور ہوں گی۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اس نے اپنی کتاب میں لکھا اور وہ اپنی ذات کے متعلق لکھتا ہے جو اُس کے پاس عرش پر رکھی ہوئی ہے کہ میرے غضب پر میری رحمت غالب ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو عرش کے اوپر اپنے پاس لکھ کر رکھ لیا: بے شک میری رحمت میرے غضب سے بڑھ گئی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین