کون سا کھانا کس وقت کھانا چاہئے؟ کھانے کو ہضم کرنے کا بہترین طریقہ

کھانے کا سب سے بہترین وقت کیا ہونا چاہئے ؟ آج کی ماڈرن میڈیکل سائنس اور جو پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس پوری کائنات کے لئے خوبصورت وے آف لائف لے کر آئے اس میں کھانے کا جو بہترین وقت ہے وہ کیا بتایا گیا ہے پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے

اے اللہ ہماری صبح میں برکت فرما یہ جو صبح کا وقت ہے یہ خیرو برکت کا وقت ہے یہ جو صبح کا وقت ہے جب اللہ سبحانہ وتعالیٰ رات کو ساتوں آسمانوں سے یعنی آسمان دنیا پر آجاتے ہیں اور اس وقت جب سارے لوگ میٹھی نیند کے مزے لے رہے ہوتےہیں اس وقت اللہ تعالیٰ ہمارے دروازوں پر دستک دیتے ہیں

ہے کوئی مجھ سے بھلائی مانگنے والا سکون مانگنے والا چین مانگنے والا راحت مانگنے والا تسکین مانگنے والا طاقت مانگنے والا بیٹے بامانگنے والا دولت مانگنے والا شہرت مانگنے والا الغرض اس کائنات کی جو چیز لینا چاہتا ہے اللہ سبحانہ وتعالیٰ تہجد کے وقت آسمان دنیا پر ہوتے ہیں

صبح طلوع آفتاب تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے یہ جو صبح کا وقت ہے یہ وہ بہترین وقت ہے جب اللہ سبحانہ وتعالیٰ آسمان دنیا سے واپس اپنےعرش پر چلے جاتے ہیں اس وقت انسان جو چیز کرے گا اللہ اس میں برکت دیں گے کاروبار میں اس وقت برکت ہو گی صحت میں برکت ہوگی پڑھنے میں برکت ہو گی اسی لئے یہ جو صبح کا وقت ہے یہ آئیڈیل وقت ہے ہر لحاظ سے آپ جو کرنا چاہتے ہیں

سب سے بہترین وقت کھانے کا کونسا ہے یہ صبح کا وقت ہے صبح کا وقت ہمیں اپنے پورے دن کا سب سے بہترین کھانا صبح کے وقت کھانا چاہئے اپنے پورے دن کا ساٹھ فیصد کھانا آپ صبح کو کھائیں اور جتنے بھی بیمار لوگ ہیں حتی کہ شوگر کے مریض بھی اگر صبح کو کھانا کھائیں گے صبح کے وقت اللہ سبحانہ نے کیونکہ برکت رکھی ہے کیونکہ پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگاکرتے تھے یہ جو صبح کا وقت ہے یہ آئیڈیل ٹائم ہے

ہر چیز کے لئے آپ کے کھانے کے لئے صبح کا وقت سب سے بہترین وقت ہے اپنا ساٹھ فیصد کھانا صبح کے وقت لیجئے جس کو آپ لوگ بریک فاسٹ کہتے ہیں ہمارا بریک فاسٹ نہیں ہے ہمارا صبح کا کھانا ہے بریک فاسٹ وہاں پر ہے جہاں پر لوگوں نے اپنے فاسٹ کو بریک کرنا ہوتا ہے جہاں پر ٹھنڈ ہے جہاں پر سردی ہے جہاں پر سورج نہیں ہوتا وہاں پر بھوک نہیں لگتی الحمد للہ ہمارا صبح کا کھانا ساٹھ فیصد ہونا چاہئے

دوپہر کا کھانا 30 فیصد ہونا چاہئے اور شام کا کھانا رات کا کھانا مغرب کی اذان سے آدھا گھنٹہ پہلے 10 فیصد ہونا چاہئے یہ جو بہترین وقت کھانا کھانے کا ساٹھ فیصد صبح کا ذرا پچاس سال پیچھے چلو سب سے بہترین کھانا ہم لوگ کب کھاتے تھے ہماری بانگ کب چلتی تھی ہمارے سری پائے کب چلتے تھے ہمار ا مغز کپ چلتا تھا ہماری لسی پیڑے کس وقت لئے جاتے تھے صبح کے وقت صبح کا وقت خیرو برکت کا وقت ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین