سورائسز ،ایگزیما اور جلد کی تمام بیماریاں

للہ تعالیٰ نےا نسان کو بہت ہی زیادہ صحت یاب پیدا کیا ہے اللہ قرآنِ پاک میں خود فر ما تا ہے کہ ہم نے انسان کو ایک خوبصورت شکل کے ساتھ پیدا کیا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صحت کی حفاظت کر یں اور ہر قسم کے دباؤ سے اپنی صحت کو محفوظ رکھیں۔کہنے کا میرا مقصد یہ ہے کہ آج کل ہم باہر کے کھانوں میں بہت ہی زیادہ مشغول ہو چکے ہیں میرا مطلب ہے کہ ہم نے گھر کی چیزوں کےبر عکس باہر کی چیزوں پر فوقیت دینا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے ہماری صحت جو ہے وہ بہت ہی بیماریوں کا شکار ہو چکی ہے اور ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ہمارے پاس کوئی ایسی دوائیاں بھی نہیں ہیں۔ جو ہمیں بالکل ہی صحت یاب کر سکیں۔ اس کے بر عکس یہ دوائیاں ہمیں ٹھیک کر یں یہ دوائیاں ہمیں مزید بیمار کر دیتی ہیں جس سے ہم موت کے منہ تک چلے جا تے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ صرف اور صرف اچھی غذاؤں پر غور کر یں۔اچھی غذائیں کھا ئیں اور زیادہ تر گھر کی خوراکوں پر زور دیں کہ گھر کی چیزیں ہی کھائیں تا کہ ہم صحت یاب رہ سکیں۔ تو بات کر رہے تھے ہم چنبل کے حوالے سے تو چنبل ہےکیا؟ یہ تو اکثر لوگوں کو پتہ ہوگا کہ یہ سکن کی بیماری ہے سکن پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں

یہ سکن کے حوالے سے ایک بیماری ہے اگر بات کی جائے کہ یہ اچھوت دار ہے یا نہیں تو ایسی کوئی بات نہیں ہے مطلب ایک بندے کو ہے ساتھ دوسرا بندہ بیٹھا ہے اس کو بھی ہو جائے گا ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔اس بیماری میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ یہ بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگتی ہے یہ بیماری جو ہے اس کے بارے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے یعنی کہ آپ کو ایک مہینے تک رہے گی سال تک رہے گی یا دو سال تک ہے اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہوتا اور اس کی کوئی خاص وجہ بھی سامنے نہیں آئی ہے ویسے تو بہت ساری میڈ یسنز ہیں جن کو آپ استعمال کر وائیں تو یہ کافی حد تک ٹھیک ہو سکتا ہے کافی حد تک انسان بہتری کی طرف آ سکتا ہے۔ لیکن اس بیماری کے لیے کبھی بھی ایک میڈیسن نہیں ہے کوئی ایک میڈیسن نہیں ہے۔ اس کی ڈھیر میڈیسنز ہیں۔ کوئی ایک میڈیسن نہیں ہے جس کو ہم کہہ سکیں کہ اس کو استعمال کر کے ہم ٹھیک ہو جائیں گےا س بیماری سے۔اب اس کی ریمیڈی یہ ہے

کہ حسب ضرورت کلونجی لے لیجئے اور اس کو اچھی طرح پیس لیجئے اور اس میں حسب ضرورت سرسوں کا تیل شامل کیجئے یہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لے گا اور پھر اس پر یہ وظیفہ پڑھ کر دم کرلیجئے ۔ وظیفہ یہ ہے کہ آپ نے سو مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے اور سورۃ الفاتحہ کو بسم اللہ سے ملا کر پڑھنا ہے اور اس کی تعداد اوپر نیچے نہیں ہونے چاہئے اور پھر اس کے بعد گیار ہ مرتبہ آیت کریمہ پڑھنی ہے اورپھر اس کے بعد بارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے اور اس پر دم کردینا ہے اور جلد میں جہاں الرجی ہو وہاں اس کا اچھی طرح مساج کر کے چھوڑ دیں اور دو سے تین گھنٹے بعد اسے واش کر لیجئے ۔انشاء اللہ جلد کی تمام بیماریاں دور ہوجائیں گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment