اللہ کی عزت کی قسم تمہاری ہر دعا ہر وظیفہ 1 منٹ میں قبول ہوجائے گا۔

ایک منٹ میں آپ کی دعا قبول ہوگی اور ایک منٹ میں آپ کا وظیفہ کامیاب ہوگا ۔ ایک منٹ کیا ہوتا ہے صرف ساٹھ سیکنڈ آپ کی دعا قبول ہوگی دعا تو دعا اللہ تعالیٰ آپ کا ہر وظیفہ قبول کرے گا صرف ایک چیز پر عمل کرلیجئے۔ایک چیز آپ کے پاس ہونی چاہئے۔وہ آپ کے پاس ہوگی تو یقین کیجئے آپ کے وارے نیارے ہو جائیں گے

دولت عزت شہرت کیا آپ کو چاہئے اللہ تعالیٰ آپ کو ایک منٹ میں دے گا اللہ تعالیٰ اتنا مہربان ہے کہ وہ ایک ماں سے ستر گنا زیادہ اپنے بندے سے پیار کرتا ہے تو وہ ایک عمل جو بتایا جارہا ہے جو آپ کر لیں اگر اپنے پاس وہ چیز رکھ لیں تو ایک منٹ میں آپ کا ہر وظیفہ اور دعا قبول ہوگی ایک عربی شخص تھا اس کو کسی نے کہا کہ دیکھو تم مر جاؤ گے تو اس نے کہا پھر مر کے میں کہاں جاؤں گا

اس نے کہا کہ تم اللہ کے پاس چلے جاؤ گے تو اس نے کہا ارے بھلے انسان آج تک جو بھلائی خیر برکتیں پائی ہیں وہ اللہ سے ہی پائی ہیں تو بھلا اللہ کے پاس جانے سے کیا ڈرنا دیکھئے کس قدر بہترین حسنِ ظن ہے

اپنے رب سے کس قدر بہترین ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ کسی ایسے بندے کو جانتے ہیں جس کی دعا قبول ہوئی ہو تو بزرگوں نے پتہ کیا جواب دیا کہ میں ایسے کسی بندے کو نہیں جانتا ہاں البتہ اس کو جانتا ہوں جو ہر ایک کی دعا قبول کرتا ہے دیکھئے کس قدر پیارا حسنِ ظن ہے اپنے رب سے غور کیجئے آپ کی ہر دعا قبول ہوگی ۔

حضرت ابن عباس ؓ سے ایک بدو نے پوچھا بدو کسے کہتے ہیں جو عرب میں سائیڈ پر رہتے ہیں جو شہروں سے ہٹ کر رہتے ہیں انہیں بدو کہاجاتا ہے حضرت ابن عباس ؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ اے حضرت کہ بروزِ قیامت حساب کون لے گا تو حضرت ابن عباس ؓ فرمانے لگے کہ حساب اللہ تعالیٰ کی ذات لے گی تو بدو ناچ اُٹھا اس نے کہا رب کعبہ کی قسم اٹھاتا ہوں کہ پھر تو ہم سب کامیاب ہوجائیں گے

کیونکہ رب عظیم اگر حساب لے گا تو اس جیسا رحیم کریم رحمن کوئی ہے ؟اسے کہتے ہیں حسنِ ظن اپنے اللہ سے دیکھیں توقعات اسے کہتے ہیں

ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو وہ مرنے لگا اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کرروئی کہ میرا بیٹا جارہا ہے اس نے کہا کہ پیاری اماں جان کیا میرا حساب کتاب اگر آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی تو ماں کہنے لگی بیٹا میں تجھ پر رحم کروں گی تجھے معاف کردوں گی

تو بچہ کہنے لگا اماں پھر تو میں اس رب کے پاس جارہا ہوں جو تجھ سے بھی ستر گنا مجھے پیار کرتا ہے اپنی مخلوق کو پیارکرتا ہے تو پھر مجھے بھلا وہاں بھیجنے میں آپ کو کیا پریشانی ہے دیکھئے طرح کا اللہ تعالیٰ پر اعتبار اور حسنِ ظن اور اللہ تعالیٰ پر اعتماد کا اظہار ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین