کاروبار دکان آفس میں ایک کام کریں دنیا ہی بدل جائے گی۔

اگر آپ جاب ملازمت کرتے ہیں کاروبار کرتے ہیں آپ کی دکانیں ہیں آپ کی مارکیٹیں ہیں اگر آپ پانچ کام کرتے ہیں پانچ کام کرلیجئے اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و کرم سے گارنٹی دیتا ہوں کہ پوری دنیا نہ آپ پر کسی قسم کا جادو کرسکتی ہے نہ آپ کے رزق میں کمی آئے گی اور پوری دنیا ادھر کی اُدھر بھی ہوجائے توآپ کے رزق میں اللہ تبارک وتعالیٰ وہ برکتیں عطافرمائیں گے وہ کشادگی اور وہ فراوانی عطافرمائیں گے جس کا میں اور آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ۔

آپ فجر کی نماز کے بعد یہ پانچ کام کرلیجئے اگر آپ چاہتے ہیں آپ کو جاب مل جائے آپ کی مالی تمام مشکلات دور ہوجائیں رزق اور ملازمت میں برکتیں آجائیں آپ کی ہر طرح کی مالی اور رزق کی پریشانیاں دور ہوجائیں ۔وہ پانچ کام یہ ہیں نماز تو آپ نے ہر حالت میں پڑھنی ہے حقوق اللہ آپ نے ادا کرنے ہیں اور حقوق العباد کی ادائیگی کا آپ نے اہتمام کرنا ہے اب پہلے نمبر پر فجر کی نماز کے بعد سورہ یاسین سورہ رحمن اور سورہ المزمل اس کی تلاوت کرنی ہے

سامنے بھلے آپ ایک بوتل میں پانی بھی رکھ لیجئے اس پر دم کرلیں دوسرے نمبر پر آپ نے صرف سو مرتبہ سُبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم یہ پڑھ لینا ہے تیسرے نمبر پر آپ نے قرآن مجید فرقان حمید پارہ نمبر سات سورہ مائدہ آیت نمبر ایک سو چودہ ربنا انزل علینا مائدۃ من السماء تکون لنا عیدلاولنا واخرنا وآیۃ منک وارزقنا وانت خیر الرازقین اس آیت کو آپ نے گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے تین کام ہوگئے چوتھے نمبر پر آپ نے لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین یہ آپ نے سو مرتبہ پڑھنا ہے چار کام ہوگئے

اور پانچویں نمبر پر آپ کم از کم ایک روپیہ اور حسب توفیق جواللہ نے آپ کو گنجائش اور توفیق دی ہے اسی وقت صدقہ نکال کر الگ کردیں روزانہ جمع کریں اور مہینہ دو کے بعد کسی بھی عزیز کو دے دیا کریں یہ پانچ کام آپ کریں اللہ کے فضل و کرم سے بخدا آپ کے رزق کو پوری دنیا ختم نہیں کرسکتی آپ کے کاروبار کو پوری دنیا ختم نہیں کرسکتی

کبھی آپ کا کاروبار بند نہیں ہوگا اور اس کے ساتھ ہی آپ کم از کم تین تین مرتبہ سورہ فاتحہ آیت الکرسی سورہ فلق اور الناس پڑھ کر اپنے جسم پر بھی دم کر دیا کریں اس پانی پر بھی دم کردیا کریں اس کو کچھ پی لیں کچھ گھر میں چھڑک دیں اور کچھ ساتھ لے جائیں اپنی جاب ملازمت کاروبار کی جو جگہ ہے دکان شاپ آفس ہے وہاں چھڑک دیں

جب بھی دکان میں داخل ہوں آفس دفتر میں داخل ہوں اونچی آواز سے اسلام علیکم ورحمۃ اللہ یا السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہیں اور پھر سورہ اخلاص پڑھیں کوئی بھی نہ ہو تو خود ہی جواب دے دیں اور مزید ترقی چاہتے ہیں تو صبح شام ایک ایک مرتبہ چاروں کونوں میں آیت الکرسی اور ایک مرتبہ آذان پڑھ لیا کریں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین