دشمن سے محفوظ رہنے کے لئے سورہ لہب کا وظیفہ

یہ آیت دشمن کو تباہ و برباد کرنے کیلئے سیف خالد کی خاصیت رکھتی ہے۔اگر کوئی دشمن کسی کو بلا وجہ تکلیف دے تو قرآن کریم کی یہ آیت 7 دن تک روزانہ 11 بار پڑھ کر الله کریم کی بارگاہ بیکس پناہ میں عرض کرے کتنا ہی بڑا ظالم و سرکش فتنہ پرور یا کمینہ دشمن ہو ذلیل و خوار ہو گا خود کوئی انتقام لینے کی کوشش نہ کرے بلکہ اپنے اور اس ظالم یا دشمن یا بدگو کے معاملے کو الله منتقم حقیقی کے سپرد کر دے

کیونکہ ہم جو بدلہ لیں گے وہ چھوٹا اور معمولی ہو سکتا ہے اور نظر آسکتا ہے لیکن الله منتقم حقیقی جب بدلہ لے گا تو وہ نظر نہ آنے والا ایسا بدلہ ہو گا جس کی ہم توقع بھی نہیں کر سکتے ہمارے اندازے اور قیاس سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہو گا سورت الکوثر کا ایک ایسا مختصر عمل جس سے کاروباری روکاوٹ، بندش نکاح، محبت، خاتمہ بے روزگاری، نافرمان اولاد کو راہ راست کرنکے لئے لاجواب عمل ہے، کرکے آزمائیں اور فائدہ اٹھائیں،

طریقہ عمل:بدھ، یاجمعرات، جمعہ کی رات کو بعد نماز عشاء قبلہ رخ بیٹھ کر اول روز سورت الکوثر 921مرتبہ دوسرے روز 921مرتبہ اور آخری تیسرے دن 922مرتبہ پڑھ کر نمک اور کیسی میٹی چیز پر دم کر کے عمل ختم کرلیں، اب آپ سورت الکوثر کے عامل ہیںعمل قابو میں رکھنے کے لئے روزانہ 121مرتبہ پڑھا کریں،بوقت ضرورت 121مرتبہ سورت الکوثر پڑھ کر کسی چیزپر دم کر کے مطلوب کو کھلادیں،

انشاءاللہ رزلٹ 100%ہوگا،نیز یہ عمل زبان دراز ساس، نند،ظالم شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے کیا ہی عجیب عمل ہیں،یہ سورت شدید محبت میں مبتلا کرنے والی ہے یہ سورت صرف آپ کے دشمن کے لیے نہیں بلکہ دشمن دین کی ہلاکت کے لیے بہت مفید ہے یہ سورہ پڑھنے سے اللہ دشمن کے شر سے محفوظ فرماتا ہے

اور اگر یہ سورہ دشمن کے سامنے پڑھ کر جائیں تو وہ آپ کو ہر گز نقصان نہیں پہنچائے گا بہت ہی مجرب وظیفہ اور سورہ ہے قرآن کریم کے آخری سپارے میں سورہ لہب ہے اس کا وظیفہ کرنے سے شیطان بھی آپ کے پاس نہیں آئے گاآپ اس سورہ کو روزانہ کا معمول بنا لے۔

اس سورہ کے پڑھنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے اس سورہ سے آپ اپنی جائز محبت حاصل کرنے کے لیے کر سکتے ہیں لیکن صرف جائز حاجات کے لیے کرنا ہے اللہ کریم آپ کو اس سورہ سے بہت رزق عطا فرمائیں گے اور آپ کی تمام پریشانیاں دور ہو جائے گی طریقہ یہ ہے کہ آپ نے اس سورہ کو 200 مرتبہ پڑھنا ہے

آپ اس عمل کو ایک دن میں یا ایک ہفتے میں مکمل کریں جتنا جلدی کریں گے اتنی جلدی فائدہ ہو گا انشاء اللہ اس سورہ سے آپ کو زندگی کے ہر موقعے پر فائدہ ہو گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین