یَافَتَّاحُ کا رکی ہوئی شادی کے لئے وظیفہ

کسی بھی وظیفے کو پڑھنے کے لئے اس کی نیت ضروری ہوتی ہے اور آپ نیت یہ رکھیں کہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے جہاں پر اللہ کریم ہمارا مالک اور مختار پالنہار مولا راضی ہوجائے گا آپ یقین کیجئے کہ ہماری تمام مرادیں تمام دلی حسرتیں تمام جائز تمنائیں بھی پوری ہوجائیں گی ۔

اس تحریر کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے اور ہم اللہ کی رضاکے لئے ہی یہ تحاریر لکھتے ہیں آپ ہمارے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیجئے۔اللہ کریم کے تمام ہی نام بہت اعلیٰ اور افضل باعث برکت اور باعثِ رحمت ہیں انہی میں سے ایک یَافَتَّاحُ اے کھولنے والے سے متعلق آپ کو وظیفہ بتایا جارہا ہے آپ توجہ و غور کے ساتھ اس کو ذہن نشین کرلیجئے

اللہ کریم ہمیں حق لکھنے کی اور آپ کو حق پڑھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔جو شخص یہ اسم یافتَّاحُ بعد نماز فجر سینے پر دونوں ہاتھ رکھ کر ستر مرتبہ پڑھے تو اس کا دل نورِ ایمان سے منور ہوجائے گا اور اس کی قسمت کھل جائے گی

ہر کام میں آسانی پیدا ہوگی اور رُکی ہوئی شادی کے لئے بھی یہ اسم یافَتَّاحُ بے حد مفید اور لاجواب ہے آج کل بہت سارے ہمارے بھائی اور ہماری بہنیں اس معاملے کے لئے پریشان رہتے ہیں کہ ان کے لئے کوئی رشتہ نہیں آرہا یا کوئی رکاوٹ ہے یا کوئی پریشانی ہے تو ہماری ان نوجوان بہنوں بھائیوں سے گذارش ہے کہ اس وظیفہ کو خوب اچھے انداز میں یقینِ کام کے ساتھ پختگی کے ساتھ پڑھیں اور اس پر عمل کریں

اور پانچ وقت نماز باجماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ پڑھیں نماز ہر برائی سے روکتی ہے اور توبہ و استغفار بھی خوب خوب کریں اور سرکارِ مدینہ راحتِ قلب و سینہ جنابِ پاک محمدِ مصطفیٰ ﷺ پر خوب درود و سلابھی پڑھیئے ہمارا آج کا وظیفہ بہت ہی مجرب و اکسیر ہے انشاء اللہ اس سے آپ کو بہت ہی زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

لڑکیوں کے اچھے رشتے کے لئے بعض مرتبہ لڑکیاں اچھے رشتوں کی تلاش میں اپنی شادی کی عمر سے آگے بڑھ جاتی ہیں اور پھر رشتے نہیں آتے یا آتے ہیں تو اس قدر خراب ہوتے ہیں کہ اس ماحول میں لڑکی کا زندگی گزارنا جہنم سے کم نہیں ہوتا ایسی صورت میں والدین کی پریشانی ان کو قبل ازوقت بوڑھا اور بیمار بنادیتی ہے۔

لڑکیوں کی جلد شادی اور اچھے رشتوں کیلئے یہ عمل مجرب ہے ، پابندی شرط ہے اگر اس عمل کی پابندی کی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ لڑکی کا اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔

عمل یہ ہے:لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن ، بھائی ، والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ یوسف (پارہ نمبر 12) مکمل تلاوت کرے‘ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے۔ اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ احزاب (پارہ نمبر21) کی تلاوت کرے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔

یہ عمل مسلسل کرے، ناغہ نہ کرے اور اس وقت تک کرے جب تک شادی نہ ہوجائے۔ شادی ہوجانے کے بعد چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی اور مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین