جلد شادی کا وظیفہ

ایک مرتبہ امام علی رضا ؑ اپنے چاہنے والوں کی اصلاح کررہے تھے آپ نے فرمایا کہ عورت ایک خوبصورت پھل کی مثل ہے جب پھل پک جائے تو اس کو درخت سے اُتار لینا چاہئے تا کہ دھوپ اور ہوا اس پھل کو خراب نہ کردے ویسے ہی جب عورت بالغ ہوجائے تو اس کی فورا شادی کردینی چاہئے تا کہ عورت کسی بھی فتنے میں گرفتار نہ ہوجائے

تو ایک شخص نے کہا اے نواسہ رسول اگر ہمارے پاس اچھے رشتے نہ آتے ہوں تو ہم کیا کریں تو امام رضاؑ نے فرمایا اے شخص یاد رکھو اللہ ہر عورت کے لئے زندگی میں ایک مرتبہ کم سے کم ایک اچھا رشتہ ضرور بھیجتا ہے لیکن لڑکی والوں کے غلط فیصلے کی وجہ سے وہ رشتہ محروم ہوجاتا ہے تووہ شخص اداس ہو کر کہنے لگا ہو ہاں نواسہ رسول پہلے میری بچیوں کے لئے رشتے تو بہت آتے تھے

لیکن میں اس تلاش میں تھا کہ اس سے بہتر مل جائے لیکن اب وقت یہاں تک پہنچا کہ رشتے ہی نہیں آتے امام رضا نے کہا تم گھبراؤ نہیں جب آسمان میں چاند پورا ہو تب اپنی بیٹی سے کہو ہر عشاء کی نماز کے بعد بہتر مرتبہ سورہ کوثر پڑ ھ کے دعا مانگے اللہ کے کرم سے دو سے تین آنے والے مہینوں کی چودھویں کی تاریخ سے پہلے اللہ اس کے لئے اچھا رشتہ بھیج دے گا بے شک وہ اپنے بندوں کی ہر دعا سنتا ہے ۔

سوال کیا گیا میری شادی میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے یا لڑکی والے فوراً ہی منع کر دیتے ہیں یا کوئی رشتہ پسند بھی آجائے تو کسی نا کسی وجہ سے منع ہو جاتا ہے۔ میں کیا کروں؟ جواب: اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے، اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے، لہٰذا اپنے مسئلے میں کسی بھی قسم کے وسوسے اور شک میں ہرگز مبتلا نہ ہوئیے، اور صدقِ دل سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے نیک رشتہ مانگتے رہیے۔

نیز ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں: رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ اورصبح وشام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھیں۔یہ عمل ان کیلئے ہے جو شادی کے طالب ہوں وہ خودکرلیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے۔

اگر گھر میں حلال رزق آتا ہوگا اور زہدو تقویٰ بھی ہوگا توپہلے دن ہی رشتہ آجائیگا ۔انشاء اللہ تعالیٰ 21 دن کے اندر اندر شادی کے تمام معاملات تاریخ وغیرہ طے ہوجائیں گے۔ اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پھر 319مرتبہ سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 1,2,3 مسلسل 21 روز تک پڑھیں۔ نتیجہ خود دیکھ لیں۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ الٓمَّٓ اللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۙ الْحَیُّ الْقَیُّوۡمُؕ نَزَّلَ عَلَیۡکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَاَنۡزَلَ التَّوْرٰىۃَ وَالۡاِنۡجِیۡلَۙ رمضان شریف کے گیارہویں اور بار ہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کر کے 12نفل اس طرح پڑہیں کے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک سورہ اخلاص پڑہیں۔

12نفل پڑھ کر 100مرتبہ درود شریف پڑہیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور پاکﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور پاک ﷺ کے وسیلے سے اﷲ تعلی کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل ،انکساری،عاجزی سے کم از کم 15منٹ اپنے لئے یا اپنی بہن بیٹی کیلئے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ انشاءاﷲ تعلی اگلے رمضان سے پہلے مراد پوری ہو گی۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَۙ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِۙ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیۡنِؕ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُؕ اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَۙ صِرٰطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ۬ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمْ وَلَا الضَّآلِّیۡنَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ لَمْ یَلِدْ ۬ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین