رجب المرجب میں 7 لونگ والا عمل دولت ہی دولت

اللہ تعالیٰ کو اپنے مسائل کے حل کا وکیل بنادیجئے اللہ تعالیٰ کبھی آپ کا سہارا نہیں چھوڑیں گے اللہ کی ذات پر ایمان و یقین اورتوکل رکھتے ہوئے یہ عمل آپ نے کرنا ہے انشاء اللہ اللہ کے کرم سے آپ دیکھیں گے کہ مالک کیسے آپ کو دین دنیا کی عزتوں سے عظمتوں سے مالا مال فرما رہے ہیں ماہِ رجب المرجب اسلامی سال کا ایک عظمتوں والا مہینہ ہے جس کی فضیلت پر قرآن بھی گواہی دیتا ہے

اور حدیث شریف بھی گواہی دیتی ہے حرمت والا مہینہ ہے اس ماہ کا ایک خاص ادب و احترام کیاجاتا ہے موجودہ دور میں بھی اور سابقہ ادوار میں بھی اس کی قدرومنزلت بہت زیادہ تھی جب یہ ماہ طلوع ہوتا تو نبی کریم ﷺ اس کے چاند کو دیکھ کر دعا کیا کرتے اور فرمایا کرتے تھے

لوگو یہ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان کریم یہ میری امت کا مہینہ ہے عمل شروع کرنے سے پہلے حسب توفیق صدقہ نکالنے کا معمول بنا لیجئے اگر پہلے سے معمول ہے تو اسے جاری رکھئے اور بہتر یہ ہے

کہ صدقہ یاتو دینی طلباء پر خرچ کیجئے یا اپنی ضرورت مند ماؤں بہنوں بیٹیوں پر خرچ کیجئے انشاء اللہ اللہ رب العزت آپ کے مسائل حل فرمادیں گے اور اس بات میں کوئی شک کوئی گمان نہیں ہے کہ بعض کام ایسے ہوتے ہیں بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے کرنے سے اللہ جل شانہ انسان کی آمدنی میں اضافہ فرمادیتے ہیں گھر کی ضروریات پوری ہوتی ہیں

جہاں قرضہ ہو وہاں اللہ اس قرض کو دور فرمادیتے ہیں اور اگر تنگی ہو تو اللہ جل شانہ اس تنگی کو دور فرمادیتے ہیں رزق میں برکت اور قرض سے نجات کا یہ بہت ہی بہترین عمل ہے کہ ماہ رجب المرجب کے اندر یہ وظیفہ جو عمل لونگوں والا ہے یہ لونگ وہی ہے جو گرم مصالحہ میں ہم روزانہ استعمال کرتے ہیں طبی طور پر بھی ان کا بہت زیادہ فائدہ ہے اور روحانی طور پر بھی یہ ایک خاص اہمیت کے حامل ہیں عاملین اپنے ماننے والوں کو ایک خاص عمل اس کا دیتے ہیں

انشاء اللہ تبارک وتعالیٰ رزق کی تنگی دور ہوگی مالک کریم دولت سے عزت سے مالا مال فرمائیں گے ۔قرآن کریم فرقان حمید ہماری رہنمائی کے لئے ہے اسی کی آیت کا عمل ہے آپ نے سات عدد لونگ لے لینے ہیں اور اس کے اوپر آپ نے کیا کرنا ہے باوضو حالت میں اول آخر درود پاک پڑھنا ہے

نبی کریم ﷺ کی ذات پر سات سات مرتبہ یہ عمل ایک ہی مرتبہ کریں تو آپ کی مرضی ہے اگر اس عمل کو تھوڑا تھوڑا تین دنوں پر مشتمل کرلیں پھر بھی آپ کی مرضی ہے آپ نے کیا کرنا ہے اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشاء وھو القوی العزیز یہ سورہ شوری کی آیت نمبر انیس ہے ۔قرآن سے دیکھ کر پڑھ لیجئے یا زبانی یاد ہے تو زبانی پڑھ لیجئے یہ آیت آپ نے ایک ہزار ستر مرتبہ پڑھنی ہے

چاہے ایک دن میں پڑھیں چاہے سات دنوں میں پڑھیں پڑھ کر آپ نے ان کے اوپر دم کردینا ہے پھونک مار دینی ہے اب جب وہ سات عدد لونگ آپ نے دم کردیئے ہیں دو دن کا عمل تھا تین دن میں مکمل کیا یا ایک دن کا عمل کیا آپ نے یہ کرنا ہے کہ سات عدد آٹے کی گولیاں بنا لینی ہیں یا آپ کے پاس روٹی ہے تو ہر ایک گولی کے اندر ایک لونگ ڈال دینا ہے اس طرح سات عدد گولیاں بن جائیں گی چاہے آپ کے پاس آٹاہے بیسن ہے کسی بھی چیز کی بنالیجئے

جو کھانے والی چیز ہو اب وہ چیز یا آپ جاکر دریا میں سمندر میں مچھلیوں کو کھلا دیں یا آپ کے پاس کوئی پرندے ہیں جو آپ کے گھر میں آگے پیچھے آتے ہیں یا آپ نے پالے ہوئے ہیں تو انہیں کھلا دیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین