جو شخص یہ خاص کلمات پڑھنا بھولتا نہیں تو سمجھ جائیں اللہ اسے پسند بھی کرتا ہے اور محبت بھی ۔

انسان کی ز ندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ وہ پورا دن کسی نہ کسی کام میں لگا ہوا ہے تو یہ ایک ایسا عمل ہے کہ جس میں بہت تھوڑا سا وقت لگتا ہے بمشکل ایک منٹ لگے گا اس عمل کے کرنے میں دن میں آدمی پورا دن موبائل پر لگارہتا ہے

مختلف قسم کے کام کرتا ہے کبھی کچھ دیکھ رہا ہے کبھی کوئی چیز دیکھ رہا ہے تو ایک تھوڑاسا وقت ایک منٹ صرف اس عمل کے لئے نکالیں پھر آپ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کتنی بڑی فضیلت سے نوازتا ہے

ایک حدیث پاک ہے جس میں یہ فضیلت آئی ہے کہ حضرت بریدہ اسلمی ؓ ایک صحابی رسول ہیں رسول اللہ ﷺ نے حضرت بریدہ اسلمی ؓ سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ وہ کلمات اللہ تبارک وتعالیٰ صرف ان لوگوں کو سکھلاتے ہیں

جن لوگوں کی بہتری اللہ تبارک وتعالیٰ کو منظور ہوتی ہے اور پھر فرمایا کہ جب وہ لوگ یہ کلمات یاد کرلیتے ہیں تو پھر کبھی بھولتے بھی نہیں ہیں تو حضرت بریدہ اسلمی ؓ نے عرض کیا کہ ضرور یارسول اللہ ﷺ آپ مجھے یہ عمل ضرور بتلائیے

تو رسول اللہ ﷺ نے ان کو فرمایا : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّ فِیْ رِضَاکَ ضُعْفِیْ، وَخُذْ اِلَی الْخَیْرِ بِنَاصِیَتِیْ، وَاجْعلِ الْاِسْلَامَ مُنْتَہٰی رِضَائِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّنِیْ، وَاِنِّیْ ذَلِیْلٌ فَاَعِزَّنِیْ، وَاِنِّیْ فَقِیْرٌ فَارْزُقْنِیْ ۔ اور فرمایا کہ تم یہ کلمات کہا کرو ان کلمات کے پڑھنے میں کتنی دیر لگتی ہے بمشکل ایک منٹ بھی نہیں لگے گا

لیکن آپ فضیلت دیکھئے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ صرف ان لوگوں کو سکھلاتے ہیں کہ جن کی بہتری اللہ کو منظور ہوتی ہے تو ہم کیوں نہ کوشش کریں کہ ہم بھی ان لوگوں میں شامل ہوجائیں کہ جن کی بہتری اللہ کو منظور ہے اب جن لوگوں کے بارے میں اللہ کو یہ منظور ہو کہ ان کو بہتری دینی ہے تو ان لوگوں کے لئے کس چیز کی کمی رہے گی ایک بہت چھوٹا سا عمل ہے

آپ کسی بھی وقت یہ کرسکتے ہیں نہ اس کے لئے آپ کو وضو کرنے کی ضرورت ہے ناں آپ کو صاف کپڑے پہننے کی ضرورت ہے نہ قبلہ رُخ ہونے کی ضرورت ہے نہ کوئی اور اس کے لئے آپ کو محنت کی مشقت کی ضرورت ہے آپ کام پر ہیں ڈیوٹی پر ہیں گھر پر ہیں آپ کہیں پر بھی ہیں تھوڑا سا وقت نکالئے آپ موبائل پر سیو کرلیجئے اتنی بڑی فضیلت آپ کو اتنے چھوٹے سے عمل سے مل گئی

ہر شخص چاہتا ہے کہ مجھے اللہ کی رضا ملے مجھے سکون و اطمینان ملے تو ایک چھوٹا سا یہ عمل کر کے آپ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرسکتے ہیں ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ ہر نماز کے بعد ایک دفعہ پڑھ لیں آپ ہر نماز کے بعد دو دفعہ پڑھ لیں یا جتنا مرضی چاہیں پڑھ لیں ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین