چپل پہن کر نماز ِ جنازہ پڑھنے والے فتویٰ ضرور سن لو

کیا نمازِ جنازہ چپل پہن کر پڑ ھائی جا سکتی ہے؟ مہربانی کر کے اس کا جواب دیں۔ تو چلیے اس کا جواب دیکھ لیتے ہیں۔ اگر چپل کے نیچے کا حصہ نجس ہے مطلب نا پاک ہے تو اس کو پہن کر نماز ِ جنازہ پڑ ھنا یا پڑ ھا نا درست نہیں،

ہاں اگر چپل سے پیر نکال کر اس کے اوپر پیر رکھ کر نماز پڑھی جائے تو درست ے، اور اگر نیچے کا حصہ نجس نہیں ہے تو اس کو پہن کر نماز پڑ ھی اور پڑ ھائی جا سکتی ہے، مگر یہ کہ فرش بھی زمین نا پاک ہو تو چپل اتا ر کر پیر اس پر رکھ لیں۔

عام طور پر ہمارے ہاں نماز جنازہ کی نماز باہر روڈ پر ہوتی ہے تو نماز کیسے پڑ ھنی چاہیے چپل پہن کر اتار کر ؟ کیونکہ روڈ تو پاک نہیں رہتا ہے۔

یاد رکھیں کہ جوتے پہن کر بھی نمازِ جنازہ پڑ ھ سکتے ہیں اور بغیر جوتے پہنے بھی ۔ جوتے اتار کر بھی اب دونوں کا شرعی حکم سمجھ لینا چاہیے جوتے پہن کر اگر آپ نماز پڑ ھتے ہیں تو ایسی صورت میں جس جگہ پر آپ کھڑے ہیں اس جگہ کا بھی پاک ہونا ضروری ہے اور جوتے کا بھی مکمل پاک ہو نا ضروری ہے۔ جوتے پہن کر نماز ِ جنازہ ادا کریں گے تو جگہ کا اور جوتوں کا پاک ہو نا ضروری ہے ۔

اگر یہ جگہ پاک نہیں ہے تو نماز نہیں ہوگی اور اگر جوتے پاک نہیں ہیں تو بھی نمازِ جنازہ نہیں ہوگی۔ اس آدمی کا نمازجنازہ نہیں ہوگی ۔ اگر جوتے پہن کر نمازِ جنازہ پڑ ھتے ہیں تو ان دونوں چیزوں کا پاک ہو نا ضروری ہے اور اگر جوتے سے پیر نکال کر اس کے اوپر کھڑے ہوں کیو نکہ بہت سارے لوگ یہ کرتے ہیں۔

کہ نمازِ جنازہ پڑ ھنے سے پہلے جوتوں کے اوپر پیر رکھ لیتے ہیں پیروں سے جوتے اتار لیتے ہیں اور اپنے پیروں کے نیچے جوتوں کو کر لیتے ہیں۔ تو پھر یاد رکھیں ایسی صورت میں صرف جوتے کے اوپر والے حصے کا پاک ہو نا ضروری ہے۔ صرف جوتے کے اوپر والے حصے کا جو پیر سے منسلک لگا ہوا ہے ۔ اس کا پاک ہو نا ضروری ہے اور اگر جوتے کا نچلہ حصہ پاک نہیں ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ آپ نے تو جو تا اتارا ہو ا ہے۔

اور نیچے والا حصہ اگر نا پاک بھی ہوتو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے اور پھر یاد ر کھیں کہ جوتے سے پیر نکال کر نماز پڑھنے کی صورت میں ایک اور رعایت بھی مل جاتی ہے کہ ایسی صورتحال میں زمین کا پاک ہو نا بھی ضروری نہیں ہے۔

یہ ہے وہ وجہ جس میں آپ لو گ عام طور پر دیکھتے ہوں کہ لوگ عام طور پر نمازِ جنازہ ادا کرتے تو اپنے پیر نکال کر جوتے کے اوپر رکھ کر کے نماز ادا کرتے ہیں۔ تو ایسی صورت میں زمین کا پاک ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔