رجب المرجب کی 11 ویں تک یہ عمل کریں روزانہ صرف پانچ منٹ نکالیں سب حیران رہ جائیں گے اتنی دولت دیکھ کر

روزانہ صرف پانچ منٹ نکالیں اور رجب المرجب کی گیارہویں شریف تک یہ عمل کرتے جائیں پھر انشاءاللہ دیکھنا کہ مالک کریم کیسے کرم فرماتے ہیں۔ قرآن کریم کے اندر ایک لفظ جو ہے وہ کثر ت کے ساتھ آیا ہے۔ یہ لفظ اکثر دعاؤں کا حصہ بھی ہے جب ہم دعائیں مانگتے ہیں۔

دعائیں ایسی ہوتی ہیں ۔ جو کہ اس لفظ کے ساتھ شروع ہوتی ہیں۔ اس لفظ کا اپنے رب کے ساتھ ایک عجیب سااحساس محسوس ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ بندہ اس لفظ کوپڑھتا ہے اتنا ہی زیادہ اس کے دل میں اللہ کے لیے محبت کا احساس بڑھتا ہے۔ اور اللہ کریم اتنا ہی اس انسان کے اوپر کرم فرماتے ہیں۔ اس لفظ کے فضائل وبرکا ت کا ذکر کریں گے۔

اس لفظ کے ساتھ آپ کیسے اللہ کی ذات سے اپنی بات کو منو اسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اللہ پا ک ہی وہ ذات ہے جو ہمارے اوپر رحم کرنے والی ہے کرم کرنے والی ہے۔

یادرکھیں وہ لفظ کونسا ہے۔ وہ لفظ “یاربنا” ہے۔ اس لفظ کا وظیفہ ہے اور قرآن پاک میں کثر ت کے ساتھ آیا ہے۔ اس کامطلب کیاہے؟ اے ہماری پرورش کرنے والے، اے ہمیں پالنے والے، اے ہمارے مالک، اے ہمارے سردار، اے ہمارے آقا یعنی بہت سارے اس کے معانی بنتے ہیں ۔ یہ رب اس میں صفت ہے۔

ایک مشہو ر لغت میں رب کے معنی یو ں کیے گئے ہیں۔جس کے پاس اختیا رہو یاجو مالک ہو تو یہ لفظ سورت الفاتحہ میں ذات باری تعالیٰ کی پہلی صفت کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ پہلی آیت میں ہے کہ الحمد اللہ رب العلمین ” یعنی تمام تعریفیں اسی اللہ کےلیے جو عالمین کا رب ہے۔

اللہ پا ک نے اپنی ذات اقد س کو قرآن کریم میں کم و بیش نو سو سے بھی اوپر اس شان ربوبیت کے ذریعے متعارف کروایا۔ جس سے معلو م ہوتا ہے کہ اس لفظ کی شان بہت ہے۔

یہ شان اس کائنات کے ہر وجود کو اپنے فیض سے نواز رہی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو لوگ فیض یا ب ایک دوسرے سے ہوتے رہتے ہیں۔ مثلاً کوئی بھوکے کو کھانا کھلاتا ہے، کوئی پیاسے کو پانی پلاتاہے، کوئی محتاج کی مدد کرتا ہے، کوئی کمزور کاسہار ا بنتا ہےیہ ساری نفع بخش یہاں فیض رسائیاں ایک دو سرے کی امدا د کی مختلف صورتیں اور احسانوں و انعام کی مختلف شکلیں۔ مگر یہ جو لفظ ہے

ربنا یقین جانیے جب بندہ اس پیارے لفظ کو پکارتا ہے تواللہ تعالیٰ کی ذات فوراً لبیک کہتی ہے۔ اور ارشاد فرماتی ہے : کہ اے میرے بندے مانگ کیا تو مجھ سے مانگنا چاہتاہے۔ تو کیا چیز چاہتا ہے کیا چیز مانگنا چاہتاہے اللہ پا ک تو اپنے بندے کے مانگنے کے انتظار میں ہوتاہے۔ کہ کس وقت میرا بندہ مانگے گا اور میں اسے نوا ز دوں۔

گیارہ رجب المرجب کی شام تک آپ نے روزانہ صرف پانچ منٹ نکالنے ہیں۔ اور اس عمل کو جاری رکھناہے۔ گیارہ رجب المرجب کیا کرنا ہے؟ آپ نے روزانہ پانچ منٹ باوضو حالت اول وآخر نبی کر یم ﷺ کی ذات پر درودپاک پڑھنا ہے

۔ گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان “یاربنا” دل کی گہرائیوں کے ساتھ اپنے آپ کو مسکین بنا کر ، صرف پانچ منٹ قبلہ کی طرف منہ کر کے اپنی خواہشات، اپنا مقصد، اپنا نیک حاجت اپنے دل میں رکھ کر اکتالیس مرتبہ یہ “یاربنا” کہہ کر پ ک ارنا ہے ۔

آپ نے گیارہ رجب کو شام کو نماز کے بعد دو رکعات صلوۃ الحاجات اد ا کرنی ہے اور ہر رکعات میں سورت الفاتحہ کے بعد اکیس اکیس مرتبہ سورت اخلاص پڑھنی ہے۔ اور نماز کے بعد اس وظیفے “یاربنا” کی بدولت اپنے اللہ سے دعا کرنی ہے۔ انشاءاللہ آپ کی ہر مراد پوری ہوگی۔