سورہ قریش کا خاص عمل

یہ سورت قرآن مجید کے آخری پارے میں ہے ہر قسم کی جائز حاجت کو پورا کرنے کےلئے اور مشکل پریشانی کو دور کرنے کے لئے

اور دشمنوں کو دور کرنے کے لئے اور ان پر غلبہ حاصل کرنے کےلئے اور ان کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اس سورت کا پڑھنا نہایت مجرب ثابت ہوا ہے

اس وظیفہ کو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے بعد از نماز مغرب یعنی مغرب کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے اس سورت کو ایک سو مرتبہ پڑھنا ہے

اول آخر آپ نے گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ نے اپنی مشکل کو دور کرنے کے لئے اپنی حاجت کو پورا کرنے کےلئے اللہ کے حضور دعا کرنی ہے دعا کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے سب سے پہلے سورہ فاتحہ پڑھنی ہے پھر درود پاک پڑھنا ہے

اور اس کے بعد آپ نے آیت کریمہ لا اللہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین کو اکیس بار پڑھنا ہے اور اس کے بعد اپنی حاجت اپنا مقصد کے متعلق آپ نے دعا کرنی ہے اور دعا کے بعد آپ نے پھر سورہ فاتحہ اور درود شریف پڑھنا ہے اور اس طرح آپ کی دعا مکمل ہوگی

یہ وظیفہ نہایت ہی پاور فل ہے اور اس کو پڑھنے سے آپ کی حاجتیں پوری ہوگی