حضرت محمّد نے فرمایا

حضرت محمّد نے فرمایا حضرت زید بن خالد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی آدمی نے نبی سے پوچھا یا رسول ﷺ ! اگر مجھے گری پڑی کسی تھیلی میں چاندی مل جائے تو رسول ﷺ کیا فرماتے ہیں ؟ رسول ﷺ نے فرمایا

اس کا ظرف ،اس کا بندھن اور اس کی تعداد اچھی طرح محفوظ کر کے ایک سال تک اس کی تشہیر (لوگوں کو بتاؤ )کرو اگر اس دوران اس کا مالک آ جائے تو اس کے حوالے کر دو ورنہ وه تمہاری ہو گئ مسند احمد

17172 یعنی ایک سال تک آپ نے اعلان کرنا ہے لوگوں کو بتانا ہے کہ آپ کو گری پڑی چیز ملی اگر مالک اگیا تو ٹھیک ورنہ وہ آپ کی ہو جائے گی