1دن کا وظیفہ جو اللہ سے مانگو گے وہ مل جائے گا ہر حاجت پوری ہوجائے گی

آج کل پوری دنیا معاشی بحران میں مبتلا ہے اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں نے رسول پاک صلی اللہ والہ وسلم کے بنائے ہوئے اصولوں سے منہ موڑ کر دشمنوں کے بنائے ہوئے قانون کو گلے لگا لیا ہے جب انسان غلط قانون کو اپنائے گا تو نتیجہ بھی غلط ہے آئے گا اسلام ایک مکمل دین اور مسلمانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے

آج ہم آپ کو تمام پریشانیوں کے حل کا وظیفہ بتائے گے یہ عمل بہت مجرب ہے اس کے پڑھنے سے بلائے دور ہوتی ہے بلکہ حاجات بھی پوری ہوتی ہے اور ساتھ میں اللہ تعالی کی محبت اور شفقت بھی نصیب ہوتی ہے۔

عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی مہینے کا نیا چاند دیکھنے کے پہلے جمعے سے مستقل سات دن تک کرنا ہے یہ بہت ہی مختصر سا عمل ہے اس کے لیے آپ دن یا رات میں ایک وقت اور ایک جگہ مقرر کر لے اور پابندی کے ساتھ اللہ کے ان ناموں کا وظیفہ پڑھیں۔اس عمل سے انشاءاللہ آپ کی زندگی کی تمام پریشانیاں دور ہو جائے گی اور آپ کی حاجات بھی پوری ہو گی

جمعہ کے دن اللہ کے دو نام یا اللہ ، یا ھو آپ نے ایک ہزار مربتہ پڑھنے ہیں اور ہفتے کے دن یا رحمن اور یا رحیم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اتوار کے دن یا واحد اور یا احد ایک ہزار مرتبہ پڑھیں پیر کے دن یاصمد اور یاوتر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔

منگل کے دن یاحی یاقیوم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں بدھ کے دن یا حنان اور یامنان ایک ہزار مرتبہ پڑھیں جمعرات کے دن یاذالجلال والاکرام ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اس کے بعد جمعہ کے دن یہ دعا کریں اے اللہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں ان عظیم اور مبارک ناموں کے واسطے سے کہ آپ رحمت بھیجے حضرت محمدٌ اور آپٌ کی آل پر اور مجھے شامل کرلے اپنے نیک بندوں میں اور مجھے یقین ی دولت نصیب فرما اور مصیبتوں اور آخرت کے عذاب سے بچا۔

عائشہ رضی اللہ عنھاسے روایت ہے وہ کہتی ہیں :اے اللہ !میں تجھے اللہ کے نام سے پکارتی ہوں ، رحمٰن کے نام سے پکارتی ہوں ، براور رحیم کے نام سے پکارتی ہوں تیرے تمام اسماء حسنٰی کے ساتھ پکارتی ہوں۔

جو مجھے معلوم ہوں اور جو معلوم نہ ہوں سارے گناھوں کی مغفرت فرمادے اور مجھ پر رحم فرما ،تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا،وہ اسم اعظم انہی اسماء میں ہے جس کے ساتھ تو نے دعا کی ،عائشہ رضی اللہ عنھا سے مرفوعا روایت ہے کہ جب بندہ کہتا ہے یا رب ،یارب تو اللہ فرماتا ہے لبیک مرے بندے مانگ،ملے گا ۔

ابو امامہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اسم اعظم تین سورتوں میں ہے :سورۃ بقرہ ،سورۃ آل عمران او رطہٰ۔ قاسم کہتے ہیں :جب میں نے ان سورتوں میں تلاش کیا تو وہ الحیُ القیوم ہے۔

سعد بن ابی وقاص روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : مچھلی والے یونس علیہ السلام کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی یہ ہے: الہی !تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو پاک ہے ،بے شک میں ظالموں میں سے ہو گیا جو مسلمان اس دعا کے ساتھ کوئی بھی چیز مانگے گا او اللہ تعالی اس کی دعا قبول فرمائیں گے۔