جوہر طرح تھکاوٹ،کمزوری،خون کی کمی،بے خوابی،سردرد،ہڈیوں کے درد کو دور کرتا ہے۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!اگر آپ کو کمزوری ہوتی ہو تھکاوٹ ہوتی ہو اگر آپ کی باڈی میں بالکل انرجی نہیں ہے خون کی کمی ہے کچھ بھی کام کرنے کو دل نہیں کرتا آپ کے سر میں درد ہو چکر آتے ہوں تو یہ بہت ہی زبر دست سی ریمیڈی ضرور آزمائیے بہت ہی طاقتور انرجی سے بھرپور لڈو جس کو کھانے سے آپ کو اتنی انرجی ملے گی کہ پھر سے آپ دوڑنے لگیں گے ایک لڈو کو کھانے سے پورے دن انرجی آپ کو محسوس ہوگی۔

اب ایک سو پچاس گرام مونگ پھلی لیجئے اور اس کو گرینڈر میں ڈال کر دردرا سا پیس لیجئےمونگ پھلی کو غریبوں کا بادام بھی کہاجاتا ہے۔

اس میں موجود کیلشیم دانتوں اور ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے گرتے بالوں کے لئے مونگ پھلی نہایت ہی مفید میوہ ہے مونگ پھلی کا استعمال انسان کو ڈپریشن سے محفوظ رکھتا ہے مونگ پھلی کے استعمال سے مثانے کی پتھری کے خطرات پچیس فیصد کم ہوجاتے ہیں ۔اب ایک سو پچاس گرام اخروٹ لے لیجئے۔

ان کو بھی دردرا سا پیس لیجئے جیسے مونگ پھلی کو پیسا ہے۔اخروٹ کی افادیت کے بارے میں بات کی جائے اخروٹ وٹامنز سے بھرپور ہے خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو دور کرتا ہے اخروٹ پورے جسم کے دوران خون میں معاون ثابت ہوتا ہے جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے۔

دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے اخروٹ فالج کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کے علاوہ اخروٹ کھانے سے پرسکون نیند بھی آتی ہے اخروٹ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور نظام ہضم ہو درست کرتا ہے اخروٹ خون کو صاف کرتا ہے اور آنکھوں کے لئے بہت ہی زبر دست میوہ ہے اسی لئے انرجی سے بھرپور لڈوؤں کے لئے اخروٹ کا استعمال کیاجاتا ہے ۔

اب ایک سو پچاس گرام سفید تل لے لیجئے اور پچہتر گرام کالے تل لے لیجئے۔اب دونوں تلوں کو ہلکا ساروسٹ کر لیجئے۔گھی کا استعمال نہیں کرنا۔تل کا استعمال اس لئے کررہے ہیں کہ اس کے بہت سارے فائدے ہیں یہ ہدیوں کو مضبوط کرتا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق تلوں میں پچاس فیصد کے قریب تیل پایا جاتا ہے جس میں وٹامن اے وٹامن بی اور بی2 کے علاوہ کیروٹین بھی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ کیلشیم سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔

یہ ڈپریشن اعصای اور دماغی جسمانی طاقت میں نہایت ہی مفید ہے موسم سرما میں اس نعمت سے بھر پور فائدہ حاصل کرنا چاہئے تل خونی بواسیر کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے تل کے استعمال سے عمر بڑھتی ہے اور اس کے استعمال سے رنگ نکھر آتا ہے مثانے کو قوت دیتا ہے تل جوڑوں کے درد کے لئے تو بہت ہی فائدہ مند ہے ۔بھوننے کے بعد تلوں کو بھی دردرا سا پیس لیجئے۔یہ بھی ان تمام چیزوں کے اندر شامل کرلیجئے۔

ناریل کا برادہ 100 گرام شامل کیجئے ۔3 چمچ دیسی گھی شامل کیجئے اور اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیجئے ۔اب 150گرام گڑ لیجئے اور اس کو ہلکی آنچ پر میلٹ کر لیجئے اور ان تمام اجزاء کو اس میں شامل کر لیجئے اور پھر ان کے لڈو بنا لیجئے۔

اور ایک لڈو روزانہ استعمال کیجئے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوگا۔جلد جوان ہوگی گوری ہوگی شائنی ہوگی۔جوڑوں کا درد ختم ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین