پڑھے لکھے نوجوانو ں کے لیے ایک خاص “صالح رشتہ “کاوظیفہ:

اگر کسی پڑھے لکھے نوجوان کو اچھی لڑکی کا رشتہ نہ ملتا ہو تو اسے چاہیے کہ اپنے گھر میں ایک جگہ مقرر کر لے اور اسے پاک وصاف کرے۔ پھر وہاں روزانہ عشاء کی نماز کے بعد پاکیزہ لباس پہنے ہوئے باوضو حالت میں مندرجہ ذیل آیت کو 133 مرتبہ چالیس یوم تک پڑھے اور روزانہ پڑھائی کے آخر میں اللہ عزوجل کے آگے نیک خوش واخلاق عورت سے شادی ہونے کی دعا کرے ۔

اللہ دعا قبول فرمانے والا ہے ۔ ایک ولی اللہ کا قول ہے کہ اگر کوئی والد یاوالدہ یہ چاہتے ہوں کہ اس کی بیٹی یا بیٹے کی شادی جلد ہو جائے تو اسے چاہیے کہ باوضو حالت میں اس آیت کو سفید کاغذ پر لکھے ہوئے۔

اور سات روز تک اسی آیت کا ایک سو مرتبہ ورد کرکے اس آیت کو کپڑے میں لپیٹ کر لڑکی یا لڑکے کے دائیں بازو پر باندھ دے اور اللہ عزوجل سے جلداز جلد شادی ہونے کی التجا کرے۔ ان شاءاللہ جلد نیک اور اچھی جگہ شادی ہو جائے گی اگر کوئی شخص بے سہارا ہے یا انتہائی غریب ہے اور اس غربت کی وجہ سے اس کی شادی نہ ہوئی ہو تو اسے چاہیے کہ اس آیت کو چالیس یوم تک روزانہ ہر نماز 33 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو اللہ عزوجل اس کے حال پر مہربانی فرمائے گا۔

اور اس کی شادی کو کوئی سبب پیدا ہوجائے گا۔ “بِسْمِ اللہُ الرَّحَمٰنِ الرِّحِیْمِ “”وَلاَ تَمْدَّنَّ عَیْنَیْکَ اِ لٰی مَا مَتَّعْنَا بِہٖٓ اَ زْ وَاجًا مِّنْھُمْ زَھْرَۃَ الْحَیٰو ۃٖ الدُّ نْیَا لِنَفْتِنَھُمْ فِیْہِ وَ رِزْقُ رَبِّکَ خَیْرُٗ وَّ اَ بْقٰیڳ وَاْمُرْاَھْلَکَ بِالصَّلٰو ۃِ وَ ا صْطَبِرْ عَلَیْھَا لاَ نَسْلُکَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْ زُ قُکَ وَ الْعَا قِبَۃُ لِلتَّقْوٰیڳ”(پارہ 16 سورت طٰحہ آیت :131-132)

Leave a Comment