پانچ کروڑ مالیت سے زیادہ قیمتی وظیفہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!کنزل العمال کی روایت ہے حضرت سیدنا علی ؓ کو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا اے علی ؓ آپ کو پانچ ہزار بکریاں دوں یا آپ کو پانچ کلمات سکھاؤں حضرت علی ؓ نے فرمایا یارسول اللہ ﷺ پانچ ہزار بکریاں تو بہت بڑی دولت ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ مجھے آپ وہ پانچ کلمات سکھائیں جو ان پانچ ہزار بکریوں سے بہتر ہیں جس میں دین اور دنیا دونوں کی فلاح اور کامیابی ہے

نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ پانچ کلمات یادرکھو اللھم اغفرلی ذنبی ووسع لی خلقی وطیب لی کسبی وقنعنی بمارزقتنی ولا تذھب قلبی الی شیئ صرفتہ عنی اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر یہ وہ پیارے کلمات ہیں۔

جو سیدنا علی ؓ نے ہم پر اور ساری امت پر احسان فرمایا پانچ ہزار بکریاں اگر فی بکری دس ہزار کی بھی پاکستانی روپے کی بھی کم سے کم قیمت ہم لگائیں تو پانچ ہزار بکریوں کی پانچ کروڑ قیمت بنتی ہے اللہ اکبر مگر ان پاک حضرات ان پاک ہستیوں کے دلوں میں اللہ اور رسول کی محبت اور آخرت کی محبت کی اور آخرت کی طلب تھی اگر آپ پانچ ہزار بکریوں کو اختیار کرلیتے تو یہ پانچ کلمے امت کو کہاں سے ملتے ۔

قرباؤں حضرات صحابہ کرام ؓ پر جنہوں نے دنیا کو اختیار نہیں کیا اور ساری امت کے ساتھ تاقیامت احسان کیا اور نبی کریم ﷺ سے یہ پانچ کلمات سیکھے یہ ایسے مبارک کلمات ہیں ایسا مبارک وظیفہ ہے ایک دفعہ پڑھنے سے آپ ایک دفعہ اس کو پڑھیں گے پانچ ہزار بکریاں سے آپ کے لئے بہتر ہے۔

اللھم اغفر لی ذنبی ووسع لی خلقی وطیب لی کسبی وقنعنی بمارزقتنی ولا تذھب طلبی الی شیئ صرفتہ عنی اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ جل شانہ ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ فضائل اعمال کے فضائل نماز صفحہ ۱۹۳ پر مذکور ہے کہ عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں پر کسی قسم کی تنگی پیش آتی تو ان کو نماز پڑھنے کا حکم فرمایا کرتے تھے

اور یہ آیت تلاوت فرماتے: وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلاَةِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْھَا لاَ نَسْاَلُکَ رِزْقًا․ الآیة۔ اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم کرتے رہیے اور خود بھی اس کا اہتمام کیجیے ہم آپ سے روزی کموانانہیں چاہتے، روزی تو آپ کو ہم دیں گے۔ اس لیے آپ خود بھی اور تمام گھروالے نماز کا اہتمام کریں اور کسی بھی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر 70مرتبہ اس دعا کو پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ رزق کی تنگی دور ہوجائے گی۔ دعا یہ ہے: اللّٰھُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ․

Leave a Comment