حیران کن نصیحتیں جو آپ نے کبھی نہیں سنی

ایسی حیران کن نصیحتیں جو آپ نے کبھی نہیں سنی ہوگی ۔ایک شوہر نے اپنی بیوی کو شادی کی پہلی رات اور پہلی ملاقات میں چارنصیحتیں کیں ۔اس نے کہا کہ چار باتوں کا ہمیشہ خیال رکھنا ۔

پہلی بات یہ کہ مجھے آپ سے بہت محبت ہے اسی لیے میں نے آپ کو بیوی کی طور پر پسند کیا تاہم میں انسان ہوںفرشتہ نہیں ہوں اگر میرے سے غلطی ہو جائےتو چشم پوشی کا لینا چھوٹی موٹی غلطیوں کو نظر انداز کر دینا ۔

دوسری بات مجھے ڈھول کی طرح نہ بجانا مطلب کہ جب میں غصے میں ہو تو اس وقت جواب نہ دینااگر عورت بھی غصے میں ہو تو اس کو نظر انداز کر دینا چاہیے اور جب مرد غصے میں ہو تو آگے سے خاموش رہنےکی کوشش کرنی چاہیے ۔

تیسری بات یہ کی کہ میرے سے ہر قسم کی راز و نیاز کرنا مگر لوگوں کے شکوے اور شکایات نہ کرنا کیونکہ اکثر اوقات میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار لیتے ہیں لیکن دوسروں کی وجہ سے اپنی زندگی خراب کر لیتے ہیں۔

چو تھی بات جو کی وہ ہے کہ دل ایک ہے یا تو اس میں محبت ہو سکتی ہے یا اس میں نفرت ایک وقت میں دونوں چیزیں نہیں رہ سکتی ۔اگر خلاف اصول میری کوئی بات بری لگے تو اس کو دل میں نہ رکھنا مجھ سے جائز طریقے سے بات کرنے کی کوشش کرنا

کیونکہ باتیں دل میں رکھنے سے انسان شیطان کے وسوسوں کا شکار ہوتا ہے ۔دل میں نفرتیں گھولتا ہے اور تعلقات خراب ہو کر زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں ۔

ہمیں چاہئے ہم بھی ان باتوں کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے سے محبت سے پیش آئیں ایک دوسرے کو معاف اور درگزر کرنے کی ہمت پیدا کرے ۔تاکہ ہم بہت اچھی زندگی بسر کر سکیں ۔