امام ابوالقاسم فرماتے ہیں کہ میرا بچہ بیمار ہوگیا

آج آپ کو ہربیماری سے نجات کے واسطے کچھ آیات شفاء بتائیں گے ۔ امام ابو القاسم قشیر ی ؒ فرماتے ہیں کہ میرا بچہ بیمار ہوگیا اور اس کی بیماری اس قدر سخت ہوگئی کہ مرنے کے قریب ہوگیا، میں پریشانی کی حالت میں تھا کہ رات کو خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ۔ میں نے بچے کی کیفیت بتائی تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ” تم آیات شفاء سے کیوں دوررہتے ہو ان کو پڑھ اللہ تعالیٰ سے شفاء کیوں نہیں مانگتے ” ۔

جب میں بیدار ہوا تو آیات شفاء پر غور کرنے لگا میں نے قرآن مجید میں چھ جگہ پر ان کو پایا ، میں نے ان آیات کو کاغذ پر لکھا اور پانی میں گھول کر بچے کو پلادیا وہ اسی وقت تندرست ہوگیا گویا کہ اس کے پاؤ ں کی گرہ کھول دی گئی

وہ آیا ت یہ ہیں۔ 1-“ویشف صدو قوم مؤمنین” ترجمہ : اور اللہ تعالیٰ مومنوں کے سینوں کو شفاء دیتا ہے۔(توبہ آیت نمبر14)۔ 2-“وشفاء لما فی الصدور ” ترجمہ: اور (یہ قرآن ) سینوں میں جو تکلیف اس کے واسطے شفاء ہے(یونس آیت نمبر 57)۔ 3- “یخرج من بطونھا شراب مختلف الوانہ فیہ شفاء للناس” ترجمہ: ان شہد کی مکھیوں کےپیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف قسم کے رنگ ہوتے ہیں(نحل آیت نمبر:69)۔ 4

-“وننزل من القرآن ماھو شفاء ورحمتہ للمومنین” ترجمہ: اور قرآن میں ہم ایسی چیز اتارتے ہیں جومومنوں کے واسطے شفاء اور رحمت ہے (اسراء آیت نمبر: 82)۔ 5- “واذا مرضت فھو یشفین ” ترجمہ: اور جب میں بیمار ہوتاہوں

تووہی ( اللہ تعالیٰ ) ہی شفاء دیتا ہے (شعراء آیت نمبر: 26)۔ 6-“قل ھو للذین امنو ھدی وشفاء” ترجمہ: کہہ دیجئے یہ قرآن اہل ایمان کےلیے ہدا یت اور شفاء ہے (حم السجدۃ آیت نمبر 44)۔ اس مذکورہ طریقہ کےعلاوہ یہ بھی ہے کہ تین تین مرتبہ ان آیات کو روزانہ پڑھ کر صبح ، دوپہر اور شام مریض کو دم کریں۔ انشاءاللہ! آپ کو شفاء یابی ہوگی۔

آپ کو زبردست عمل بتادیا ہے ۔ اب آپ کا کام ہے کہ اس عمل سے فائدہ اٹھانا، اور آگے لوگوں تک پہنچانا۔

Leave a Comment