رمضان میں یہ ایک آیت لکھ کر گھر کی دیوار پر لگا دیں

رمضان المبارک نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے اور اپنی پچھلی کوتاہیوں گ ن ا ہ و ں کا ازالہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ میں نماز پنجگانہ باجماعت ادا کریں۔مکمل نماز تراویح باجماعت ادا کریں۔سحری کھانے سے قبل نماز تہجد ادا کریں۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعات ہیں۔حتی الامکان فضائل وبرکات والی دیگر نفلی نمازیں ادا کریں۔ مثلاًنماز اشراق: اس کا وقت طلوع آفتاب سے بیس منٹ بعد شروع ہوتا ہے۔

اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 6 رکعات ہیں۔نماز چاشت: اس کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہوجانے پر ہوتا ہے۔ جب طلوع آفتاب اورآغاز ظہر کے درمیان کل وقت کا آدھا حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کے لئے افضل وقت ہے۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعات ہیں۔نماز اوابین: یہ مغرب اور عشاء کے درمیان کی نماز ہے جو کم از کم 2 طویل رکعات یا 6 مختصر رکعات سے لے کر زیادہ سے زیادہ بیس 20 رکعات پر مشتمل ہے۔

روزانہ خشوع و خضوع اور تدبر کے ساتھ قرآن حکیم مع ترجمہ کی تلاوت کریں۔درج ذیل وظائف روزانہ ایک ایک ہزار مرتبہ پڑھیںدرود شریف : اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِه وَاَصْحَابِه وَبَارِکْ وَسَلِّمْ.استغفار: اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الْعَظِيْمَ الّذِی لاَ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوبُ اِلَيْهِ.کلمہ طیبہ: لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ.پہلے عشرے میں ہر نماز کے بعد رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُالرَّاحِمِيْنَ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔

دوسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔تیسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اَللّٰهُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب قدر میں درج ذیل دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے: اَللّٰهُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عِنِّیْ.لہذا آخری عشری کے ہر طاق رات میں کثرت کے ساتھ اس کا ورد کریں۔

ہر فرض نماز کے بعد سُبْحَانَ اللّٰهِ، اَلْحَمْدُلِلّهِ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ کی ایک تسبیح کریں۔ آیۃ الکرسی اور مذکورہ بالا استغفار پڑھیں۔رحمتوں اور سعادتوں بھرے اس مہینے میں کثرت کے ساتھ صدقات و خیرات کو اپنا معمول بنائیں

اور محتاجوں و ضرورت مندوں کی مدد کریں ۔ان تمام اعمال کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کی کسی دیوار پر یہ آیت لکھ دیں انشاء اللہ رمضان میں بھی اورپورا سال بھی آپ کے پاس رزق کی کمی نہیں ہو گی ہمیشہ رزق کی فروانی رہے گی رزق بارش کی طرح برسے گا تمام مصائب و آلائم سے نجات ہو پریشانیاں دور ہوں گی وہ آیت یہ ہے ان اللہ یرزق من یشاء بغیر حساب۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے

کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment