كيا قبرستان كے قريب سے گزرنے والى عورت قبرسان والوں كو سلام كہے گى ؟

سوال

ہمارے علم ميں تو يہى ہے كہ عورت كو قبروں كى زيارت كرنے سے منع كيا گيا ہے، ليكن اگر عورت راستے ميں آنے والے قبرستان كى ديوار كے قريب سے گزرے اور قبروں كو ديكھے تو كيا وہ قبرستان والى دعا پڑھ سكتى ہے يا نہيں ؟

جواب کا متن

اس كے ليے قبرستان والى دعا ( السلام عليكم اہل الديار… ) پڑھنے ميں كوئى حرج نہيں، اور اسے كوئى گناہ نہيں ہوگا، كيونكہ اس نےقبروں كى زيارت كا قصد تو نہيں كيا، اور نہ ہى وہ قبرستان ميں داخل ہوئى ہے، بلكہ بغير ارادہ كے وہ تو اس كے راستہ ميں آيا ہے.

Leave a Comment