رمضان المبارک میں صدقہ کرنے کی فضیلت ۔

صدقہ و خیرات وہ مال ہے جو اﷲ کی رضا کے لئے غریب و مسکین لوگوں کو دیا جاتا ہے۔ زکوٰۃ و عشر اور صدقہ فطر تینوں واجب ہیں۔ جو ان تینوں میں سے کسی ایک کو ادا نہ کرے گا، سخت گنہگار ہوگا۔ ان کے علاوہ بھی راہِ خدا میں صدقہ و خیرات کرنے کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے اور دنیا و آخرت میں اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ رمضان المبارک میں صدقہ و خیرات کی فضیلت کا علم ہمیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متعدد احادیثِ مبارکہ سے ملتا ہے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔

کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : رمضان میں صدقہ کرنا افضل ہےحضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں سے بڑھ کر سخی تھے۔ رمضان میں جب حضرت جبریل امین علیہ السلام کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ سخاوت کیا کرتے تھے۔ حضرت جبریل علیہ السلام کی ملاقات کے وقت تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخاوت تیز ہوا کے جھونکے سے بھی بڑھ جاتیسلام دین فطرت ہے اور زندگی کے تمام شعبہ جات میں راہ نمائی فراہم کرتا ہے۔ اسلام معاشرتی عدل و احسان کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انسان فطری طور پر جن چیزوں کی شدید محبت میں مبتلا ہوکر اﷲ تعالیٰ اور اس کی مخلوق سے بے گانہ ہوتا ہے، قرآن و حدیث میں ان محبتوں کو اﷲ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کو ’’انفاق فی سبیل اﷲ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان میں عزیز‘ رشتے دار‘ اولاد‘ بیویاں‘ والدین اور مال و دولت سب شامل ہیں۔ حسب موقع جس چیز کی ضرورت اﷲ تعالیٰ کے دین کو ہو‘ اس وقت اسے رضائے الٰہی کے جذبے کے ساتھ صرف کردینا رب کائنات کو مقصود و مطلوب ہے۔ حتیٰ کہ اگر ایک بندۂ مومن کی عزیز ترین شے یعنی اس کی اپنی جان بھی اﷲ کی راہ میں دینی پڑجائے تو اہل ایمان اس سے بھی دریغ نہ کریںہمارے پاس جو کچھ بھی ہے۔

وہ سب کا سب اﷲ تعالیٰ ہی کا دیا ہوا ہے۔ اب اگر وہ اپنی دی ہوئی ہمہ قسم نعمتوں میں سے کچھ طلب کر ے تو اسے کلی اختیار حاصل ہے۔ جب کہ اﷲ تعالیٰ انفاق فی سبیل اﷲ کے بدلے ہمیں اجر و ثواب کا وعدہ بھی فرما رہا ہے۔ اسلامی عبادات و معاملات اور اخلاق، حکمت سے خالی نہیں ہیں۔ نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کسی بھی فریضے کو لے لیجیے، ہر عبادت نہ صرف روحانی بل کہ معاشرتی اعتبار سے بھی انسانیت کے لیے فوز و فلاح کی ضامن ہے۔ انہی عبادات میں سے رمضان المبارک کے مہینے میں ادا کی جانے والی عبادات کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ یہ ماہ مقدس اپنے دامن میں کس قدر فیوض و برکات سمیٹے ہوئے ہے۔

Leave a Comment