نافرمان اولاد شوہر کے لئے نیک نمازی اور محبت کے لئے مجرب نسخہ

بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے شوہر میاں توجہ نہیں کرتے گھر کی طرف دھیان نہیں کرتے ہمارے حقوق ادا نہیں کرتے حقوق زوجیت کی طرف توجہ نہیں دیتے دوسری خواتین کے ساتھ لگےرہتے ہیں ہر فرد کا یہ المیہ ہے ہر گھر کا یہ المیہ ہے ایسے ہی بہت سارے لوگ یہ بھی لکھتے رہتے ہیں کہ ہماری اولادیں گھر کی طرف تو جہ نہیں دیتی دوست احباب کے ساتھ برے لوگوں کے ساتھ لگے رہتے ہیں

ان کے دوست بھی خراب ہیں ان کے لئے کوئی عمل اور وظیفہ بتلائیں بہت ہی مجرب بہت ہی بہترین عمل اور وظیفہ ہے شوہروں کے لئے اگر شوہر ٹھیک ہے بیویوں کے لئے اولادوں کے لئے ۔عمل اور وظیفہ یہ ہے آپ نے ہر نماز کے ساتھ فجر کی نماز کے بعد اشراق کے وقت کوشش کریں عصر کی نماز سے پہلے باقی ظہر مغرب اور عشاء کے بعد دو رکعت نماز صلوۃ نفل پڑھ کر اپنے میاں کے لئے اپنی اولادوں کے لئے نفل پڑھیں

اور اس کے بعد دس دفعہ سبحان اللہ دس دفعہ الحمد للہ دس دفعہ لا الہ الا اللہ دس دفعہ اللہ اکبر دس دفعہ اللھم اغفرلی پڑھ کر اس طرح دعا کریں

اس کا اجر و ثواب میرے میاں کو میرے اولاد کو جو نافرمان ہے یا بری عادات میں پڑ چکی ہے اس کو پہنچا دے اے اللہ ان کے دل میں ہماری محبت ڈال دے دین کی محبت ڈال دے یا اللہ ان کے دل کو تو پھیر دے انہیں ہدایت عطا فرما یہ ان کے دل کو ایصال ثواب کریں یہ آپ نے پہلا عمل اور وظیفہ کرنا ہے۔

دوسرا یہ ہے کہ یہ چھ اسماء الحسنیٰ ہیں یا اللہ یا رحمٰنُ یارحیمُ یالطیفُ یا ودودُ یاھادی یہ چھ اسماء الحسنیٰ ہیں یہ میاں کا اپنی اولاد کا جس کے لئے آپ کرنا چاہتے ہیں یا جس کے دل میں اپنی محبت بٹھانا چاہتے ہیں اس کے لئے بھی آپ کرسکتے ہیں تصور کر کے ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ اسماء الحسنیٰ پڑھنے ہیں پابندی کے ساتھ پڑھنے ہیں اور خواتین اپنے مخصوص ایام میں اگرچہ نماز نہیں پڑھ سکتی

لیکن اس اسماء الحسنی کا ورد رکھیں گی تیسرا عمل اور کام یہ کرنا ہے سورہ والضحیٰ پڑھنی ہے اس کی آیت نمبر 7 کو اکتالیس مرتبہ پڑھ کر اس کے بعد سورہ کو مکمل کرنا ہے

سورہ فاتحہ شروع کریں جب اھدنا الصراط المستقیم پر پہنچیں تو اس آیت کو بھی تصور کے ساتھ اکتالیس دفعہ پڑھیں اور پھر سورہ کو مکمل کرلیں اس کے بعد پانی کے اوپر ایسے ہی سویٹ کے اوپر چینی کے برتنوں کے اوپر کھانے پینے کے اوپر ہرچیز کے اوپر دم کریں اور ان کو کھلاتے پلاتے رہیں اللہ کے فضل و کرم سے آپ کا میاں گھر کی طرف توجہ دے گا کام کاروبار کی طرف توجہ دے گا آپ کی اولادیں نیک بنیں گے

گھر کی طرف لوٹیں گی آپ کی ہر بات سنیں گے یہ بہت ہی آزمودہ عمل اور وظیفہ ہے اور بالخصوص خواتین ایک کام یہ بھی کریں والدین ایک کام یہ بھی کریں کہ ربنا ھب لنا من ازواجنا اس دعا کو پورا پڑھ لیا کریں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment