معراج النبیﷺ کی آمد آمد ہے 2رکعت نوافل جو اسطرح پڑھے گا تمام مسائل کاحل

حضرت عکرمہؓ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے۔حضرت موسیٰ بن عمرانؒ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالکؓ کو یہ کہتے ہوئے خود سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جنت میں ایک دریا ہے جس کو رجب کہا جاتا ہے،

اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، جو شخص ماہِ رجب کا ایک روزہ رکھے گا، اللہ اُس دریا کا پانی اُسے پلائے گا۔حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں جنت میں ایک محل ہے جس میں ماہِ رجب کے روزہ داروں کے علاوہ اور کوئی نہیں جائیگا۔

حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاجس نے ماہِ حرام (رجب) کے 3 دنوں (جمعرات، جمعہ اور ہفتہ )کے روزے رکھے تو اللہ تعالیٰ اُس کیلئے 900 برس کی عبادت کا ثواب لکھ دیتے ہیں۔آج ہم آپ کو معراج النبیﷺ یعنی شب معراج کی دو رکعت نوافل آپ کو بتائیں گے ۔ جو بندہ خلوص نیت کیساتھ یہ رکعت نماز نوافل پڑھے گا جس طرح بتائیں گے

انشاء اللہ دو رکعت نماز نوافل مکمل کرنے کے بعد جس مقصد کیلئے دعا کرے گا۔ اگر اولاد کا مسئلہ ہے بے روزگاری بہت زیادہ ہے انشاء اللہ یہ نوافل پڑھنے کے بعد اس کی دعا اللہ تعالیٰ ضرور قبول فرمائیں گے ۔ اس کے علاوہ شب معراج کو بارہ رکعت نمازنوافل پڑھے جاتے ہیں وہ الگ پڑھنے جس طرح مساجد کے اندر باجماعت نوافل پڑھے جاتے ہیں ۔ کوئی الگ پڑھتا ہے کوئی جماعت کے ساتھ پڑھتا ہے ۔ لیکن یہ دو رکعت نماز نوافل الگ پڑھنے ہیں۔ انشاء اللہ ان سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

آج 22رجب المرجب شریف ہے ستائیس رجب المرجب شریف معراج النبیﷺ کی بابرکت رات ہے یہ بابرکت گھڑیاں بلکل ضائع مت کریں۔ بہت زیادہ ان بابرکر گھڑیوں سے فائدہ ہوگا۔ کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھا ہے کریں آپﷺ کی بارگاہ میں درود شریف کا نذرانہ پیش کیا کریں ۔ نوافل آپ نے کس طرح پڑھنے کے معراج النبیﷺ کی رات کو باوضو حالت میں آپ نے دو رکعت نماز نوافل کی نیت کرنی ہے جس طرح عام نوافل کی نیت کی جاتی ہے ۔

پہلی رکعت کے اندر ثناء کے بعد سورۃ فاتحہ شریف اور فاتحہ شریف مکمل ہونے کے بعد سورۃ اخلاص شریف 21مرتبہ پڑھنی ہے ۔ دونوں رکعت کے اندر اسی تعداد سورۃ اخلاص شریف پڑھنی ہے ۔جب دو رکعت نماز نوافل مکمل ہوجائیں گے ۔ اس کے بعد ادھر بیٹھ کر دس مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے ۔ پڑھنے کے بعد یہ آیت پڑھنی ہے جس کو آیت کریمہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔

لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین یہ آیت آپ نے ایک مرتبہ پڑھنی ہے ۔ اس کے اپنے مقصد وحاجت کیلئے آپ نے دعا کرنی ہے ۔ آپ نے پاک باوضو حالت میں یہ وظیفہ کرنا ہے ۔انشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

Leave a Comment