رجب کے آخری سوموار کا پاور فل وظیفہ

سیدنا کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم رجب المرجب کا بابرکت مہینہ عالم اسلام سے جدا ہو رہا ہے اس کی آخری تواریخ چل رہیں ہیں رجب کے آخری پیر کا وظیفہ پیش کیاجارہا ہے اور یہ وظیفہ درود شریف کی صورت میں ہے یعنی سَیِّدُنَاکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یہ ایک تسبیح ہے اس کی بہت ہی فضیلت بیان ہوئی ہے

انشاء اللہ تعالیٰ دنیا جہان کی عزتیں آپ کے قدموں میں قربان ہوجائیں گی اللہ کے محبوب دانائے غیوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے کہ بے شک بروز قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجتا ہے ترمذی شریف جلد نمبر دو کے اندر یہ حدیث موجود ہے اللہ کریم کا بہت احسان ہے کہ اس نے ہمیں یہ رجب المرجب شعبان المعظم اور رمضان المبارک جیسی عظیم الشان نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے

ماہ رجب المرجب اللہ کا مہینہ ہے اور اس کی ہر گھڑی رحمت بھری ہے اس مہینہ میں اجرو ثواب بہت ہی بڑھ جاتا ہے

اللہ کریم اس مہینہ میں خصوصی کرم نوازی فرماتے ہیں ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے دس گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہوجاتے ہیں اور اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جو شخص نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ستر مرتبہ رحمت بھیجتے ہیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ ہر دعا بارگاہ الٰہی تک پہنچنے سے رکی رہتی ہے جب تک محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پردرود نہ پڑھا جائے

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دعا آسمان و زمین کے درمیان رُکی رہتی ہے اس میں سے کوئی چیز بھی اللہ کے پاس نہیں جاتی

جب تک تو اپنے نبی محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور اس کی آل پر درود نہ بھیجے ۔ ہر حالت میں چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے اپنے ہاتھ میں تسبیح لے لیں اور ایک سو مرتبہ آپ نے یہ تسبیح پڑھنی ہے جس مقصد اور حاجت کے لئے پڑھنی ہے وہ مقصدو حاجت ذہن میں ہو اور یہ خیال کر کے پڑھنا ہے کہ میں اپنے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر درود کا نذرانہ پیش کررہا ہوں

اللہ کریم ماہ رجب کی بابرکت گھڑیوں میں حضور نبی مکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت سے اللہ کریم میری تمام پریشانیوں کو دور فرمائے چاہے رزق کی تنگی ہو قرض ہو بیٹیوں کے بچوں کے رشتوں کا معاملہ ہو قرض میں ڈوب چکے ہیں گھر میں جھگڑے ہیں پریشانیاں ہیں ہر آدمی گھر کا ہر فرد یہ وظیفہ کرے روزانہ پڑھنا چاہئے

صرف سوموار والے دن نہیں سوموار بھی برکت کا دن ہے اس دن ہمارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تھے خود حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہر پیر روزہ بھی رکھتے تھے صحابہ نے پوچھا ایسا کیوں کرتے ہیں فرمایا اس دن میں پیدا ہوا تھا اپنی ولادت کی خوشی میں میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment