نبیز رسول اللہ ﷺ کا پسندیدہ مشروب

اس تحریر میں نبیز کے بارے میں معلومات شیئر کی جارہی ہے اسے بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ بتایا جائے گا۔نبیز نبی اکرم کا پسندیدہ مشروب ہے طاقت بحال کرنے کے لئے بہترین انرجی ڈرنک ہے اس قدرتی انرجی ڈرنک کو آپ بیماری میں یا بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری میں استعمال کرسکتے ہیں ۔

نبیز کی افادیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ یہ مشروب نبی کریم کا پسندیدہ مشروب تھا صحیح مسلم شریف سے ثابت ہے کہ آپ کے لئے رات کو نبیز تیار کیا جاتا اور آپ صبح اسے نوش فرماتے یہ نبیض کھجور سے تیار کیا جاتا ہے یہ جگر مثانے کی گرمی دل اور دماغ کی حدت ہاتھ پاؤں کی جلن معدہ کی تیزابیت میں مفید ہے مردوں اور عورتوں کی پوشیدہ بیماریوں کا بہترین ٹانک ہے

اعصابی کمزوری کے لئے یہ نبیض حیرت انگیز چیز ہے پیاس کی شدت پیپاٹائٹس ایسے لوگ جن کا تھوک کم پیدا ہوتا ہو پیشاب کی جلن اور قبض کا بہترین علاج ہے

اس میں کیونکہ فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو آنتوں کی صفائی کرتا ہے فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے سینے اورپھیپھڑوں کی بلغم کو نکالنے کے ساتھ ساتھ مریض کو بھر پور طاقت بھی دیتا ہے گردوں مسوڑوں کی سوزش مثانہ اور پتے کی پتھری میں بھی مفید ہے ایسے لوگ جنہیں خ و ن کی کمی ہے یا جن کا بلڈ پریشر لو رہتا ہے تو وہ نبیض کا استعمال کریں

آج کل پوری دنیا میں کھجور کو دل کے لئے استعمال کیاجاتا ہے کیونکہ کھجور فیٹ سوڈیم اور کولیسٹرول فری ہوتی ہے یہ خ و ن میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہے کیلشیم اور میگنیشیم کے حصول کے لئے نبیض ایک بہترین شربت ہے کام کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہونے والی تھکاوٹ پٹھوں کا درد ان تمام امراض میں بیض بے حد مفید ہے قوت مدافعت پیدا کر کے بیمار یوں کو بھگاتا ہے ۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد کی سنت اور ان کا پسندیدہ مشروب ہے ۔ رات ایک گلاس پانی میں پانچ عدد کھجور بھگو دیں صبح اٹھ کر کھجوروں کو مسل کر گھٹلیاں نکال دیں

کھجوریں بھی کھا لیں اور پانی بھی پی لیں دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کھجور کی گھٹلیاں نکال کر اسی پانی میں ڈال کر شیک کرلیں یہ ایک بہترین غذا بھی ہے اور شربت بھی اس کو صبح نہار منہ پینا ہے اور ناشتہ تیس منٹ بعد کرنا ہے اسی طرح یہ مشروب شام کو بھی پیا جاسکتا ہے اس شربت کو آپ کالے پیلے مشروبات کی جگہ مہمانوں کو بھی پیش کرسکتے ہیں

بھوک نہ لگنے کے لئے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے حافظے کو قوی کرتا ہے یادداشت کو بڑھاتا ہے چستی پیدا کرتا ہے بچوں میں اس کی مقدار کم کردیں یا پھر تیار شربت آدھا گلاس بچوں کو دے دیں اس مشروب کو آپ بارہ گھنٹے تک رکھ سکتے ہیں اس سے زیادہ آپ اسے نہیں رکھ سکتے یہ خراب ہوجائے گا شوگر کے مریض یہ شربت استعمال نہیں کرسکتے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment