قرآن کی یہ آیت جمعہ کے دن 100 بار پڑھیں۔

آج جو بھی رب ذوالجلال سے آپ نے حاجت مانگی اللہ تعالیٰ آپ کی حاجت کو پورا فرمائے گا خالق کائنات سے ہماری یہ دعا ہے آپ کے لئے اس دعا کے ساتھ وظیفہ کی ابتدا کیجئے کہ اللہ رب ذوالجلال آپ کو اس وظیفہ کے کرنے سے کامیابی عطافرمائے اور آج آپ جس بھی مقصد کے لئے اس وظیفہ کو پڑھ رہے ہیں خالق کائنات آپ کو آپ کے مقصد میں کامیاب فرمائے

یہ وظیفہ یقینِ کامل کے ساتھ جمعۃ المبارک کے دن آپ نے باوضو ہو کر کسی بھی وقت کرنا ہے چاہے آپ جمعہ کی صبح کرلیں چاہے شام کو کرلیں جمعہ سے پہلے کریں جمعہ کے بعد کریں کسی بھی وقت جمعۃ المبارک کے دن آپ پڑھ سکتے ہیں

اس وظیفہ کا سب سے بہترین فائدہ بھی یہی ہے کہ اس کو آپ جمعۃ المبارک کے دن کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں چاہے فجر میں پڑھیں چاہے آپ اس کو عشاء میں پڑھیں باقی وظائف کا وقت متعین ہوتا ہے لیکن اس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے

اور دوسرا یہ ہے کہ اس جمعۃ المبارک میں جب آپ اس وظیفہ کو پڑھیں تو اللہ رب ذوالجلال کے ہاں پہلے آپ دو رکعت نماز نفل ادا کریں اور اس کے بعد آپ اس وظیفہ کو پڑھیں یہ دورکعت نماز نفل آپ کے صلوۃ الحاجت کے ہوں گے اور اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ اللہ رب ذوالجلال آپ کو آج آپ کے مقصد کے اندر ضرور کامیابی عطافرمائے گا

اور اسی وضو کے ساتھ جس کے ساتھ نفل ادا کریں اسی وضو کے ساتھ آپ اس وظیفہ کو پڑھیں تو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا اور یہ جو آیت کریمہ آپ کو بتائی جارہی ہے یہ انتہائی آسان ترین ہے اور سب کو زبانی یاد ہوتی ہے حسبنَا اللہُ ونِعمَ الوَکِیلُ اس آیت کریمہ کو آپ نے پڑھنا ہے اور صرف اور صرف اس کو 100 بار پڑھنا ہے

اس کے اول اور آخر میں تین تین بار جو درود شریف آپ کویاد ہو وہ درود شریف آپ نے پڑھ لینا ہے اور اس آیت مبارکہ کو سو بار پڑھنا ہے اور دعا کے لئے جب آخر میں آپ نے ہاتھ اُٹھانے ہیں

اپنی حاجت کی براری کے لئے تو اس وقت آپ نے رب ذوالجلال کا اسم گرامی تین بار پڑھنا ہے اس کے بعد آپ نے اللہ ربِ ذوالجلال کے ہاں دعا مانگنی ہے اپنے مقصد کے لئے انشاء اللہ تعالیٰ خالق کائنات آپ کو ہر قسم کی پریشانی سے نجات عطافرمائے گا اور آپ کی جو بھی آپ نے دعا مانگی رب ذوالجلال آپ کی دعا کو ضرور قبول فرمائے گا اور جس بھی حاجت کے لئے آپ نے تمنا کی انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی حاجت ضرور پوری ہوگی

وہ اللہ رب ذوالجلال کا جو اسمِ گرامی ہے اس کو آپ نے صرف اور صرف تین مرتبہ پڑھنا ہے اور تین مرتبہ پڑھنے کے بعد آپ نے دعا مانگ لینی ہے وہ اسمِ گرامی یا جَوَّادُ یَاجَوَّادُ اس اسم گرامی کو جو کہ اسمِ صِفاتی ہے اس کو آپ نے صرف اور صرف تین مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کے بعد آپ نے رب ذوالجلال سے اپنے مقصد کے لئے دعا مانگنی ہے

انشاء اللہ العزیز رب ذوالجلال آپ کو آپ کے مقصد کے اندر ضرور کامیابی عطافرمائے گا اسی دعا کے ساتھ کہ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو اختتام ہے۔آمین

Leave a Comment