سورت نحل کی فضیلت

اگر کسی شخص کو اپنے دشمن سے خوف ہو کہ وہ نقصان نہ پہنچا دے تو آپ اس طرح کریں کہ ایک فرد کی شکل میں

یا زیادہ افراد کی شکل میں ایک ہی جلسے میں تین مرتبہ درود پاک پڑھیں گے اور ١٠٨ مرتبہ سورت نحل پڑھیں گے

اور پھر 3 مرتبہ درود پاک پڑھیں گے تو یقین رکھیں آپ دشمن پر قابو پا لیں گے اور اس کا نقش اپنے پاس رکھنے

سے کوئی بھی دشمن کبھی بھی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا

امام علی ؓ کے پاس ایک شخص آ کر غسل کا طریقہ سیکھ رہاتھا امام علی ؓ غسل کے آداب اور طریقہ بتاتے بتاتے فرمانے لگے اے بندہ خدا یاد رکھنا جب بھی غسل کے لئے اپنے جسم سے لباس اتارو تو یہ کام کبھی نہ بھولنا وہ کہنے لگا یا علی کونسا کام

امام علی ؓ نےفرمایا جب بھی اپنے جسم سے لباس اتارو تو شیطان پر لعنت کرنا کبھی نہ بھولنا وہ کہنے لگا یا علی وہ کیوں بات جب یہاں تک پہنچی تو امام علی ؓ نے فرمایا جب انسان اپنے جسم پر لباس پہنتا ہے تو انسان کا جسم اور پسینہ اس لباس پر لگتا رہتا ہے جب انسان اپنے جسم سے لباس کو اتارتا ہے تو شیطانی جن اس لباس کے آس پاس پھرتے رہتے ہیں اور یوں انسان بیمار ہونے لگتا ہے

یاد رکھنا جو انسان لباس اتارتے وقت شیطان پر لعنت کرے اور لباس پہننے سے پہلے صحیح طرح سے پاک کر کے دھو کر سورج کی روشنی میں کچھ دیر رکھ کر پھر زیب تن کرے تو شیطانی جن اس انسان کے قریب نہیں آتے اور یوں وہ انسان روحانی اور جسمانی بیماریوں سے اللہ کی پناہ میں رہتا ہے ۔