شوہر کو قابو کرنے کا وظیفہ

اگر شوہر بری عادات کا شکار ہو اور ہر وقت لڑتا جھگڑتا رہتا ہو تو انشاءاللہ سورت فاتحہ کے اس وظیفہ کے ذریعے خاوند کی بری عادات ختم ہو جائیں گی

اور اگر گھر کے اندر لڑتا ہے تو اس کے دل میں آپ کے لیے نرمی پیدا ہو گی ۔آپ نے پورے یقین اور توجہ کے ساتھ یہ وظیفہ کرنا ہے

آپ نے شوہر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنے کے لیے صرف ١١ مرتبہ سورت فاتحہ پڑھنی ہے اور اول و آخر کم از کم 3 مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے

اور اس عمل کے بعد پانی پر دم کر دینا ہے اور پھر وه پانی اپنے خاوند کو پلائیں آپ کچھ عرصہ یہ عمل کرتی رہیں تو آپ کا شوہر نیکی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا بری عادات اور لڑائی چھوڑ دے گا اور آپ کی تمام جائز باتیں ماننا شروع کر دے گا ۔اس وظیفہ کا کوئی خاص وقت نہیں ہے

جب بھی چاہیں آپ پورے دن میں پوری رات میں جب بھی آپ کو موقع ملے خاوند کو پانی پلانے کا آپ اس عمل کو فورا کر لیجیے اور وہ پانی خاوند کو پلا دیجیے ۔

آپ اس طرح بھی کر سکتی ہیں کہ کسی بوتل میں پانی ڈال لیں اور اس پانی پر دم کر کے بوتل رکھ دیں جب خاوند پانی مانگیں تو اس بوتل میں سے پانی دے دیں تو انشاءالله آپ کو اپنے مقصد میں ضرور کامیابی ملے گی