ہر دعا قبول ہونے کا وظیفہ

رسول ﷺ نے فرمایا جس شخص کی رات کو آنکھ کھلے اور وه یہ دعا پڑھے لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی ء قدیر الحمدللہ وسبحان اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوة الا باللہ

اکیلے اللّه کے سوا کوئی محبود نہیں اس کاکوئی شریک نہیں ،بادشاہی اسی کی ہے اور اسی کے لیے سب کی تعریف ہے اور وه ہر چیز پر قدرت کامل رکھتا ہے ۔

سب تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللّه پاک ایک ہے اور اللّه کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللّه سب سے بڑا ہے اور اللّه کی مدد کے بغیر نہ برائی سے بچاؤ ممکن ہے اور نہ نیکی کی طاقت ۔

پھر اس کے بعد یہ دعا کریں الھم اغفرلی !الہی مجھے بخش دے یا کوئی اور دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے اور اگر وضو کر کے نماز پڑھے تو اس کی نماز بھی قبول ہوتی ہے ۔