دشمن سے نجات کا وظیفہ

دشمن جو بھی ہو خاندان کا ہو یا خاندان سے باہر کا ہو گھر کے لیے یا آفس میں آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہو چاہے

کسی قسم کا دشمن ہو باز نہ ہوتا ہو اور آپ کی عزت کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہو تو اس وظیفہ کے ذریعے دشمن آپ کو تنگ کرنا چھوڑ دے گا

سورت المجادلة یہ ٢٨ پارے کی سورت ہے تین مرتبہ کسی بھی وقت پڑھنی ہے دن میں یا رات میں کسی بھی وقت پڑھ لیں

اور پھر ہاتھ میں مٹھی بھر مٹی لینی ہے صاف جگہ کی مٹی لینی ہے اور سورت تین مرتبہ پڑھ کر اس مٹی پر دم کر دینی ہے اور پھر جس سمت میں دشمن رہتا ہو اس سمت میں مٹی اٹھا کر پھینک دینی ہے اول تو ایک ہی بار یہ عمل کرنے سے آپ کا کام ہو جائے گا

لیکن اگر آپ کو یقین نہ ہو تو دو بار بھی دہرا سکتے ہیں انشاءالله آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا