ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ ناپاک کپڑوں کا اسلامی حل

کپڑوں کا پاک کرنے کا طریقہ کیاہے؟ اگر کپڑے ناپاک ہوجائیں ۔ تو ان کو پاک کس طرح سے کرنا ہے۔ کیاکرناہے؟ صدقہ جاریہ سمجھ کر اس کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

پاک کپڑوں کا ہماری زندگی میں بہت کردار رہاہےسب کو اس بات کا پتہ ہونا چاہیے۔کیونکہ ہمارا کپڑا ناپاک ہوگا۔ تو ہماری نماز نہیں ہوگی۔ اور صفائی تو ویسے ہی نصف ایمان ہے۔ لہذا کپڑوں کا پا ک ہونا بہت ضروری ہے ۔

کپڑاناپاک ہوسکتا ہے جیسے ہی بچے نے پیشا ب کردیا ۔ کوئی بھی ناپاکی کسی بھی قسم کی کپڑے پر لگ جائے۔ تو بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں۔ کہ کپڑے کو اچھی طرح سے دھولیا۔ اب اس کو دھو کر لٹکا دیا تو اس کی ناپاکی چلی جائے گی۔ بلکہ ایسا نہیں ہے۔ اس سے کپڑے کی ساری ناپاکی نہیں جاتی ہے۔

کپڑے کو کس طرح سے پاک کرناہے۔تواس کےلیے سب سےپہلے تھوڑا سا پانی لے کر آپ نے اس کو کپڑے پر کھنگال لینا ہے۔ صابن یاسرف کا ذکر نہیں کیا ہے کیونکہ صابن یا سرف میل کو دھونے کے لیے ہوتا ہے۔ ناپاکی کو پاک کرنے کےلیے نہیں ہوتا ہے۔ تو اس کےلیے کپڑے کو پانی میں ڈال کر اس کو تھوڑا سا مل لینا ہے۔ اس کےبعد اس کو سادے پانی سے نکال لینا ہے۔

اس کو نکالنے کے بعد اس کپڑے کواچھی طرح سے نچوڑنا ہے۔ اس کپڑے کو اس طرح سے نچوڑیں کہ اس میں ایک قطرہ پانی کا نہ رہے۔ آپ نے جس بالٹی میں کپڑ ے کو اچھی طرح سے دھویا ہے اس کو بالٹی کو اچھی طرح سے پانی سے صاف کرلینا ہے۔ اس کپڑے کو پھرسے اس بالٹی میں دھونا ہے۔ اس کے بعد آپ نے ہاتھ دھونے ہیں۔

ہاتھ دھو کر اس بالٹی کو پھر سے دھو لینا ہے۔جو کپڑا آپ نے ڈالا ہے اس بالٹی کو دھو کرپھر اچھےسے صاف کرلیں۔ اس میں کپڑے کو پھر اچھی طرح سے دھونا ہے۔ اس کپڑے کو دھونے کےبعد اس کپڑے کو اچھی طرح سے نچوڑنا ہے جتنی بھی آپ میں طاقت ہے اس کو نچوڑنا ہے کہ اس میں پانی کا قطرہ بھی نہ رہے۔

اس کےبعد پھر سے جو پانی بچاہواہوگا اس بالٹی سے نکال لینا ہے۔ اس میں پھر سے پانی ڈال کر اس میں کپڑے کو پھر سے دھو لینا ہے۔ اس کےبعد ہاتھ دھو کرپھر اس کپڑے کو دھو کر اچھی طرح سے نچوڑ لیں۔اپنی طاقت کے مطابق نچوڑ کر اس میں ایک قطرہ پانی کا نہ رہے۔

آپ یہ تین مرتبہ اس عمل کو کرناہے۔ جس میں کپڑ ے کو اچھی طرح سے دھونا ہے۔ اور ساتھ میں نچوڑ لینا ہے۔ اس طرح کے کرنے سے آپ کا کپڑا پاک ہوجائےگا۔ کپڑے دھوتے وقت ایک بات کو یاد رکھیں۔

جیسے ایک چھوٹا بچہ آپ کے گھر میں ہے۔ اس کے کپڑوں پرپیشاب ہوگیا ہے اس کے پیشا ب والے کپڑوں کے ساتھ ہی دوسرے سارے کپڑے ایک ہی بالٹی میں ، اکثر گھروں میں ہوتاہےکہ اسی بالٹی میں ہی دوسرے کپڑوں کے ساتھ اس کو دھو لیتے ہیں۔ تو اس سے ایسا ہوتاہے کہ وہ کپڑا ناپاک ہوتاہےاور اس کی وجہ سے باقی کپڑ ے بھی ناپاک ہوجاتےہیں۔

ایسی کوئی بھی کپڑا ہوتو اس کو الگ سے دھونا چاہیے۔جو طریقے کا ر آپ کو بتایا گیا ہے اسی طریقے کے مطابق اس کو دھونا چاہیے۔ انشاءاللہ آپ کے کپڑے میلے نہیں ہوں گےناپاک نہیں ہوں گے۔