حضور اور حضرت جبرائیل کا واقعہ حضورؐ کا بیان جس کو سننے کیلئے حضرت جبرائیل کو آسمان سے آنا پڑا

ایک روز آپﷺ نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا:ابوبکر آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہیں؟انہوں نے جواب دیاحضورتین چیزیں پسند کرتاہوں۔اول آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرا آپ کو دیکھتا رہوں تیسرا اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔

پھر حضورﷺ نے حضرت عمر ؓ سے دریافت کیا کہ عمر ؓ آپ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عمر ؓ نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں اول نیکی کا حکم دوں چاہے سری طور پر ہودوسرا برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو ۔تیسرا حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔

پھر حضور نے حضرت عثمان ؓ سے دریافت کیا کہ عثمان ؓ آپ کو کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمان ؓ نے کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں دوسرا سلام کو پھیلاؤ ں اور تیسرا رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔اس کے بعد حضورﷺ نے حضرت علی ؓ سے دریافت کیا کہ علی ؓ آپ کیا پسند کرتے ہیں حضرت علی ؓ نے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔

اول مہمان نوازی کروں دوسرا گرمی کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرا دشمن پر تلوار سے وار کروں۔پھر آپﷺ نے حضرت ابوذر غفاری ؓ سے دریافت فرمایا:ابوذر آپ کو کیا پسند کرتے ہو؟حضرت ابوذر غفاری ؓ نے جواب دیا :حضو رمیں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوں او ل بھوک دوسرا بیماری اور تیسرا موت۔آپﷺ نے ان سے سبب پوچھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟

انہوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیے عزیز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیےمحبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت ا س وجہ سے عزیز ہے کہ اس ذریعے میں اپنے پروردگار سے ملوں گا۔اس کے بعد آپﷺ نے ارشاد فرمایا میرے لیے تمہاری دنیا سے تین چیزوں پسند کروائی گئی ۔ اول خوشبو،دوسری نیک وپارسا عورتیں اور تیسرا میرے آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ۔

اسی اثناء حضرت جبرائیل ؑ تشریف لاتے ہیں اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہیں ۔ اول پیغام کو پہچاننا دوسرا امانت کو ادا کرنا اور تیسرا مساکین سے محبت کرنا۔پھر حضرت جبرائیل ؑ آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہیں۔

اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو ، دوسرا ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرا ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو۔

Leave a Comment