جمعرات کے دن کا 1 منٹ کا فاطمی وظیفہ

اس تحریر میں آپ کے ساتھ ایک ایسا عمل شیئر کیا جارہا ہے جو آپ نے جمعرات کے دن کسی بھی وقت کرنا ہے بہت ہی آسان سا عمل ہے اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے جس کے حوالے سے فرمایا جاتا ہے کہ یہ اسم اعظم بھی ہے اللہ تعالی کے اس نام کا ذکرنا ہے اللہ سے جو بھی طلب کریں گے اللہ تعالیٰ آپ کی حاجت کو پورا فرمائیں گے اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی کو ختم کر کے انشاء اللہ آسانیوں والے معاملات فرمائیں گے

بہت ہی آسان و مجرب عمل ہے یہ عمل بہت ہی خوبصورت سا عمل ہے اس کو آپ نے جمعرات میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں اس کے حوالے سے بہت ہی فضیلت بیان کی جاتی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے جو کہ یَاحیُّ یَاقیُّوم ہے اس کو فاطمی وظیفہ بھی کہاجاتا ہے اس کے حوالے سے نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہ ؓ کو اس کو پڑھنے کی تلقین فرمائی اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ حضوری کیفیت رکھنے والے کلمات ہیں ۔یاحی یا قیوم کو اسم اعظم بھی بتایا جاتا ہے

تو آپ نے جمعرات کے دن میں ایک جگہ پر بیٹھ کر پڑھنا ہے اول ؤ آخر آپ نے درود شریف درود پاک پڑھ لینا ہے اور اس کے بعد آپ نے یا حی یا قیوم کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنا ہے جیسے ہی آپ کی ایک ہزار مرتبہ کی تعداد مکمل ہوجائے ایک ہزار مرتبہ آپ پڑھ چکیں تو آپ نے اپنی آنکھوں کو بند کر لینا ہے آنکھوں کو بند کر لینا ہے

اور آنکھوں کو بند کرنے کے بعد تصور میں اللہ تعالیٰ کے عرش کو لانا ہے اللہ تعالی کے عرش کو تصور میں لا کر آپ نے اس طرح سے گمان کرنا ہے کہ آپ نے اللہ کے عرش کے پایہ کو پکڑا ہوا ہے انشاء اللہ جب یہ تصور اپنے دماغ میں لائیں گے تو انشاء اللہ آپ کی ایک ایسی کیفیت پیدا ہوگی کہ اس کے بعد آپ اللہ سے جو بھی مانگیں گے آپ کی وہ حاجت ضرور قبول ہوگی

کیونکہ یہ بہت خوبصورت عمل ہےاور اس کے علاوہ انسان اللہ سے جیسا گمان کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ویسا ہی عطا فرماتے ہیں تو جب آپ یہ گمان کریں گے کہ یا پروردگار میں نے تیرے عرش کے پایہ کو تھاما ہوا ہے تو آج میری جو پریشانی ہے میری جو حاجت ہے وہ میں تجھ سے حل کروا کے ہی جاؤں گا

تو انشاء اللہ آپ دیکھئے گا کہ آپ کے مسائل اللہ تعالیٰ کس طرح سے حل فرماتے ہیں یہ وطیفہ نہایت خاص ہے اس کے حوالے سے فرمایا جاتا ہے کہ جو بھی انسان اس کو اپنا ورد بناتا ہے یا اس طرح سے پڑھنے کا معمول بناتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ہر قسم کی بیماریوں کو ختم فرمادیتے ہیں اس کے علاوہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی انسان ہزار مرتبہ پڑھنے کے بعد کسی مریض کو پلادے جس کو کہ شفانہ ہوتی ہو جس سے کہ طبیب عاجز آچکے ہوں

انشاء اللہ اللہ پاک اس کو شفائے کامل عطافرمائیں گے بشرطیکہ اس کی موت کا وقت نہ آگیا ہو اس کے علاوہ فرمایا جاتا ہے کہ اگر کسی بیمار کو ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر پلا دیاجائے تو اس کی عمر کو دراز کر دیاجاتا ہے اور اس میں روحانیت بھی اللہ تعالیٰ عطافرماتے ہیں۔

Leave a Comment