ہرحاجت پوری ہونے کا انمول وظیفہ

ہماری یہ بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہم ذکر الہیٰ کرکے بے شمار فوائد حاصل کرتے ہیں اور نعمت الہٰیہ سے مستفید ہوتے ہیں۔ ذیل میں بتایا گیا عمل قرض سےنجات کے لئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اور ادائیگی قرض کے لئے بھی بہت آزمودہ ہے۔ اس عمل کو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو تنہائی میں کیا جائے اورنہایت توجہ اور یکسوئی کے ساتھ کیا جائے۔

اس جگہ کسی کی مداخلت کا اندیشہ نہ ہو اور نہ ہی کسی کی آواز کان میں آئے ۔ جس جگہ پر بیٹھ کر عمل کریں وہ نہایت پاک صاف ہو ۔ صندل کی اگربتی سے فضاء کو خوشبودار کیا جائے۔ پاک کپڑے پہنے اور عطر گلاب لگائے ۔

اس عمل کو کرنے والے کے لیے پانچ وقت کی نماز کا پابند ہونا لازم ہے ۔ جو پانچ وقت کی نماز کا پابند نہ ہوگا ا س کا عمل ضائع ہوجائے گا اور اسے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ اس عمل کے لیے فرائض و واجبات کا پابند ہونا ضروری ہے۔ اس عمل کو کرنے سے پہلے چاہیے کہ خوب اچھی طرح ذہن کو تیار کر لیا جائے۔

کوشش کرے کہ تہجد ، اشراق اور چاشت بھی پڑے اور عمل کے دنوں میں تو خاص طورپر ان نمازوں کی پابندی کرے۔ اگر ہوسکے تو روزے رکھے تاکہ روزوں کی برکات بھی عمل میں شامل ہوجائیں۔اگر یہ عمل رمضان المبارک میں کرے تو بہت بہتر ہے ۔

رمضان کے پورے روزے رکھے عید کے دن روزہ نہ رکھے۔ انشاءاللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔ اس وظیفہ کوکرنے کے لیے علیحدہ کپڑے بنوائے اور ان کو عام دنیاوی کا موں کے کرنے کے دوران نہ پہنے ۔ یہ لباس صر ف وظیفہ کرتے وقت پہنے ۔ تنہائی کی جگہ ایسی ہونی چاہیے کہ جہاں ساتھ ہی نہانے دھونے کا بھی انتظام ہوتا کہ وضو وغسل کرنے کے لئے ادھر ادھر نہ جانا پڑے ۔

ہر روز غسل کرکے وظیفہ شروع کرے۔ اگر بالفر ض نہانے کا انتظام نزدیک نہ ہوتو پھر جہاں بھی غسل کرے فوری طور پر لباس تبدیل کرکے تنہائی کے مقام پر چلا جائے۔ اگر عمل کرنے والے کپڑوں کے سوا اور کوئی کپڑا نہ ہو اور مجبوری ہو کہ ہروقت انہی کپڑوں کو پہنے رکھنا ہے تو پھر چاہیے کہ اپنے کپڑوں کی اچھی طرح حفاظت کرے۔ کوئی بھی ناپاک چھینٹ کپڑوں پرلگنے نہ پائے۔

جس جگہ وظیفہ پڑھنے کےلئے بیٹھے وہاں پر تین سو تیرہ دانوں کی تسبیح بنا کر اپنے پاس رکھے۔ مہینے کے شروع میں جو بھی اتو ار کا دن آئے اس دن سے عمل شروع کرے خواہ رمضان المبارک کا مہینہ ہویاکوئی اور مہینہ ہورات کے پچھلے پہر اٹھ کر نماز تہجد پڑھے اور پھر سات بار “سورہ مزمل” پڑھے اور حضور نبی کریم ﷺ پر اکیس بار درود شریف پڑھنے کے بعد تین سو تیرہ بار یہ آیت مبارکہ پڑھے:”سَلَا مُٗ قَوْلاً مِّنْ رَّبِّ الرَّحِیْمِ”بعد میں بھی اکیس بار درود شریف پڑھے اور اپنے مقصد کی کامیابی کے لیے عاجزی اور انکساری سے دعا مانگے۔

Leave a Comment