حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا

حضر ت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے ۔ وہ اپنے مقدس والد حضرت داؤد علیہ السلام کے جانشین ہوئے اور اللہ عزوجل نے ان کو بھی نبوت اور سلطنت دونوں سعادتوں سے سرفراز فرما کر تمام روئے زمین کا بادشاہ بنا دیا اور چالیس برس تک آپ علیہ السلام تخت سلطنت پر جلوہ گر رہے۔

جن و انسان و شیاطین اور چرند پرند درندوں سب پر آپ علیہ السلام کی حکومت تھی۔ سب کی زبانوں کا آپ علیہ السلام کو علم عطاء کیا گیا اور طرح طرح کی عجیب و غریب صنعتیں آپ علیہ السلام کے زمانے میں بروئے کار آئیں۔

حضر ت سلیمان علیہ السلام نے شکرانے نعمت کے طور پر مندرجہ ذیل دعا پڑھی ہے اس لئے یہ دعا حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف منسوب ہے۔ جو شخص یہ چا ہتا ہو کہ وہ نیکی کی طرف مائل رہے تو اسے چاہیے کہ اس دعا کو صبح کی نماز کے بعد چالیس دن تک 33 مرتبہ روزانہ پڑھے ۔

اللہ عزوجل اسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطاء فرما دے گا اور وہ ہمیشہ اللہ عزوجل کی رحمت کے سایہ میں رہےگا۔ “بِسْمِ اللہُ الرَّحَمٰنِ الرِّحِیْمِ “”رَبِّ اَ وْ زِ عْنِیْٓ اَ نْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَ الِدَ یَّ وَاَنْ اَ عْمَلَ صَالِحًا تَرْ ضٰہُ وَاَ دْ خِلْنِیْ بَرَ حْمَتِکَ فِیْ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ”

Leave a Comment