راہ ہدایت پر چلنے کے لئے وظیفہ

جو شخص ہدایت کی توفیق طلب کرتا ہے اللہ عزوجل اسے ہدایت کی توفیق عطاء فرما دیتا ہے اورنیک کاموں کی توفیق حاصل کرنے کے لیے اس آیت کاورد نہایت ہی مؤثر ہے ۔

لہٰذا جو شخص یہ خواہش رکھتا ہوکہ وہ اللہ عزوجل کے مقرر کردہ راستے صراط مستقیم پرچلے تو اسے چاہیے کہ صبح کی نماز کے بعد اس آیت کو سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے اور اللہ عزوجل سے ہدایت والی راہ پر چلنے کی توفیق مانگے ۔

انشاءاللہ عزوجل سعا دت مندی کی تمام راہیں اس پر کھل جائیں گی اور اس وظیفہ کی برکت سے وہ بہت جلد اچھا انسان بن جائے گااور اس کا ہر عمل صالح ہوجائے گا۔اس لیے راہ حق کے طالبوں کو چاہیے کہ وہ ابتداء میں اس وظیفہ کی کثرت کریں تاکہ وہ راہ ہدایت پر کار بند ہوجائیں۔ “بِسْمِ اللہُ الرَّحَمٰنِ الرِّحِیْمِ “”لَقَدْ اَ نْزَ لْنَآ اٰ یٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَاللہُ یَھْدِ یْ مَنْ یَّشَآ ءُ اِ لٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ

”ترجمہ:”بے شک ہم نے واضح آیات کو نازل فرمایا ہے اور اللہ عزوجل جسے چاہتا ہے ۔ صراط مستقیم کی ہدایت دے دیتا ہے”۔ (پارہ : 18 ، سورت النور آیت: 46)

Leave a Comment