قاف والی آیات جسے روزانہ پڑھنے سے عجیب و غریب کرامات

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!قارئین :البدایہ والنہایہ میں لکھا ہے کہ پانچ آیات ایسی ہیں کہ جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان میں اسم اعطم چھپا ہوا ہے ان میں سے ہر ایک آیت میں دس قاف ہیں تو جو ان آیات کو اپنا معمول بنا لے اسے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے ان آیات کی تاثیر کا ایک عجیب واقعہ بھی روایات سے ملتا ہے وہ یہ ہے کہ ایک بادشاہ کو اپنے وزیر سے سخت دشمنی تھی ایک روز بادشاہ نے جلاد کو حکم دیا کہ جب وہ وزیر آئے تو میں تجھے اشارہ کروں گا تم اس کی گردن اڑا دینا مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ جب وزیر بادشاہ کے سامنے آیا تو بادشاہ کا سارا بغض محبت میں بدل گیا۔

اور جلاد کو اشارہ کر کے کہا کہ واپس چلا جائے پھر کئی روز تک ایسا ہی ہوتا رہا کہ جب وزیر غائب ہوجاتا تو بادشاہ اس کے قتل کا حکم دیتا اور وزیر جیسے ہی سامنے آتا تو اس کا غصہ محبت میں تبدیل ہوجاتا ایک روز بادشاہ نے وزیر سے کہا میں تجھ سے ایک بات پوچھتا ہوں سچ سچ بتاؤ وزیر نے کہا آپ حکم کیجئے میں اعلان کرتا ہوں کہ درست بات کہوں گا بادشاہ نے کہا کہ ایک عرصے سے میں تیرے قتل کا ارادہ کرتا ہوں مگر جب تیری شکل دیکھتاہوں تو سارا غصہ کافور ہوجاتا ہے اور تیری محبت دل میں جاگ جاتی ہے تو بتا اس کا راز کیا ہے۔

سچ کہہ دے خوف نہ کر اس لئے کہ میں تجھے معاف کرچکا ہوں وزیر نے کہا حضور میرے استاذ نے مجھے چند آیتیں ہمیشہ پڑھنے کی تلقین کی تھی اور فرمایا تھا کہ ان میں سے ہر آیت میں دس قاف ہیں جو ان آیات کو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے پڑھے گا سب لوگ اس پر مہربان ہوں گے اگر سلطان اور حاکم ان کو پڑھتارہے تو اس کی حکومت قائم رہے گی اور رعایا اور نوکروں پر اس کا رعب قائم رہے گا اور اگر کوئی حاجت مند ان آیات کو پڑھ کر حاجت مانگے تو اس کی حاجت پوری ہوگی بادشاہ نے جب وزیر سے یہ باتیں سنیں تو بہت پسندیدگی کا اظہار کیااور بادشاہ نے بھی آیات کو یا د کرلیا یہ درج ذیل پانچ آیات ہیں انہیں ایک بار صبح اور ایک بار شام ضرور پڑھ لیاکریں ۔پہلی آیت سورہ بقرہ کی آیت نمبر 246 ہے۔اس میں بھی دس قاف ہیں ۔

دوسری آیت سورہ آل عمران کی آیت نمبر 181 ہے اس آیت میں بھی دس قاف آپ کو ملیں گے۔تیسری آیت سورہ نساء کی آیت نمبر 77 ہے اس آیت میں بھی دس قاف موجود ہیں ۔

چوتھی آیت ہے سورہ مائدہ کی آیت نمبر 27 ہے اس آیت کے اندر بھی دس قاف ہیں پانچویں آیت سورۃ الرعد کی آیت نمبر 16 ہے اس آیت کے اندر بھی دس قاف آپ کو ملیں گے ۔ان پانچ آیات کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں ہر روز صبح شام صرف ایک مرتبہ پڑھنا ہے اور پھر اس کی کرامات اپنی زندگی میں جاگتی آنکھوں کے ساتھ خود دیکھیں آپ کو کوئی مسئلہ ہے گھریلوحالات خراب ہیں گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑے رہتے ہوں۔

میاں بیوی یا گھر کے دیگر افراد ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے کاروبار ی حالات ٹھیک نہیں ہے گاہک دکا ن پر نہیں آتا ہے جادو بندش نظر بد ہے تو ان آیات سے اپنی پریشانیاں بھگائیے اور سکون سے جینے کا گُر سیکھ لیجئے انشاء اللہ یہ ایسی کمال کی آیات ہیں کہ آپ کی ساری کی ساری حاجات پوری ہوں گی ساری پریشانیاں ختم ہوں گی ۔

Leave a Comment