ملازمت ملنے کا شرطیہ عمل ! یہ عمل کرلیں ایسی جگہ جاب ملے گی جہاں گمان نہ ہو۔

حصول ملازمت کے لئے نوکری کے حصول کے لئے اس تحریر میں مجرب و زبردست عمل شیئر کیاجارہا ہے اور جس نے بھی اس کو معمول بنایا چند دنوں میں اللہ جل شانہ نے غیب سے روزی کاسبب بھی بنایا جس نے نوکری کی نیت کی اللہ نے نوکری کا سبب پیدافرمایا اندرونِ ملک بیرونِ ملک جہاں پر اللہ نے قسمت لکھی ہے

مگر یہ عمل ایسا تیر بہ ہدف اور مجرب اور آزمودہ عمل ہے جس کی برکت سے آج تک الحمدللہ سینکڑوں لوگوں کو اللہ جل شانہ نے نوکریاں بھی دیں رزق کی پرشانی بھی ختم ہوگئی تنگ دستی بھی ختم ہوگئی ،ڈگریاں حاصل کی ہیں ،آدھی عمر ڈگریوں کے حصول میں گزرگئی۔

مگر ابھی نوکریوں کے لئے در بدر کی ٹھوکریں ہیں اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات ہیں انٹرویو کے لئے بلاتے نہیں جب انٹرویو ہوگیا تو پھر سلیکشن نہیں ہوتا یہ ساری مشکلات اور یہ ساری پریشانیاں عام ہیں آج کل۔جس کے لئے یہ ایک بہترین عمل ہے وظیفہ کیا ہے ؟ہمارے بزرگان کا ایک سریع التاثیر عمل ہے ۔وظیفہ ایک اسم اعظم ہے ۔جس سے آپ کی دل کی آہ اللہ رب العزت کے عرش تک پہنچ جائے گی۔

ایسا عمل جس کی قبولیت میں کوئی شک نہیں علمائے امت صلحائے امت مشائخ امت کا اتفاق ہے کہ یہ اسمِ اعظم ہے اور اسم اعطم کے ذریعے سے جو دعا مانگی جاتی ہے ضرور قبول ہوتی ہے۔

اسم اعظم کہتے بھی اللہ کے اس مبارک نام کو ہیں جس کے ذریعے سے جو کچھ بھی مانگاجائے دنیا کی آخرت کی اللہ جل شانہ ضرورت عطافرماتے ہیں ۔یہ وظیفہ ہے یَاحَیُّ یَاقَیّومُ یَاذَالجَلَالِ والاِکرَام بس آپ نے تھوڑی سی محنت کرنی ہے ڈگریوں کے حصول کے لئے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے پھر نوکریوں کے لئے بھاگ دوڑ میں کتنا وقت ہم نے لگایا کچھ وقت اس وظیفہ کو دیجئے اور پھرا س کی برکات دیکھئے گھر بیٹھے انشاء اللہ آپ کو نوکری ملے گی۔

اس تسبیح کو روازنہ 55 دفعہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھیئے سب سے بہترین وقت فجر کے بعد ہے یا عصر کے بعد ہے ان دونوں وقتوں میں جو بھی آپ کے لئے آسان ہو آپ پڑھنا شروع کیجئے اور پنج وقت نماز کی پابندی شروع کیجئے۔

اور جیسے ہی آپ نے فرض نماز سے سلام پھیرا تو اللہ اکبر استغفراللہ استغفر اللہ استغفراللہ اور اس کے بعد یاحی یاقیوم یاذالجلال والاکرام پانچ دفعہ پڑھ لیجئے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کیجئے فرض نماز کے بعد دعامقبول ہے اور اسم اعظم کے بعد دعامقبول ہے یہ دونوں چیزیں جمع ہوگئیں فرض نماز سے آپ نے سلام پھیرا اور یاحی یاقیوم یاذالجلال والاکرام پانچ مرتبہ وظیفہ پڑھا اور اللہ کے حضور توجہ کے ساتھ یقین کے ساتھ خلوص کے ساتھ گڑگڑا کے مانگیں۔

آپ ایک حاجت مانگیں گے انشاء اللہ آپ کی ہزار حاجات پوری ہوں گی۔یہ ایسا مبارک عمل ہے اس وظیفہ کی سب کو اجازت ہے اس میں الگ الگ اجازت کی ضرورت نہیں ہے جو پڑھنا چاہے پڑھ لے اللہ کے غیب کے خزانوں سے جو مالا مال ہونا چاہتا ہے تو چابی آپ کے پاس ہے اس کا راز آپ کے پاس ہے تو ہوجائیے مالا مال یہی وظیفہ ہے اور بہت ہی آسان وظیفہ ہے اللہ جل شانہ اس مبارک اسم کی برکت سے ہم سب پر رزق حلال کے دروازے کھول دے ۔آمین

Leave a Comment